Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और ज़रूरी है कि तुम में से एक गिरोह ऐसा हो जो नेकी की तरफ़ बुलाए, भलाई का हुक्म दे और बुराई से रोके, और ऐसे ही लोग कामयाब होंगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور لازم ہے کہ تم میں سے ایک جماعت ہوجونیکی کی طرف دعوت دیں اور بھلائی کاحکم دیں اوربرائی سے روکیں اوریہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور چاہئے کہ تم میں ایک گروہ ایسا ہو ، جو نیکی کی دعوت دے ، معروف کا حکم کرے اور منکر سے روکے ۔ اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور تم میں سے ایک گروہ ایسا ہونا چاہیے جو نیکی کی دعوت دے اور اچھے کاموں کا حکم دے اور برے کاموں سے منع کرے یہی وہ لوگ ہیں ( جو دین و دنیا کے امتحان میں ) کامیاب و کامران ہوں گے ۔

By Moudoodi

تم میں کچھ لوگ تو ایسے ضرور ہی ہونے چاہیں جو نیکی کی طرف بلائیں ، بھلائی کا حکم دیں ، اور برائیوں سے روکتے رہیں ۔ جو لوگ یہ کام کریں گے وہی فلاح پائیں گے ۔

By Mufti Naeem

اور تم میں سے ضرور ایک ایسی جماعت ہونی چاہیے جو نیکی کی طرف بلایا کرے اور بھلائی کاحکم دیا کرے اور برائی سے روکا کرے اور یہی لوگ پورے کامیاب ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور تمہارے درمیان ایک جماعت ایسی ہونی چاہئیے جس کے افراد ( لوگوں کو ) بھلائی کی طرف بلائیں ، نیکی کی تلقین کریں ، اور برائی سے روکیں ۔ ایسے ہی لوگ ہیں جو فلاح پانے والے ہیں ۔

By Noor ul Amin

اور تم میں سے کچھ لوگ ایسے ہونے چاہئیںجو نیکی کی طرف بلاتے رہیں وہ اچھے کاموں کاحکم دیتے رہیں اور برے کاموں سے روکتے رہیں اور ایسے ہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں

By Kanzul Eman

اور تم میں ایک گروہ ایسا ہونا چاہئے کہ بھلائی کی طرف بلائیں اور اچھی بات کا حکم دیں اور بری سے منع کریں ( ف۱۹۱ ) اور یہی لوگ مراد کو پہنچے ( ف۱۹۲ )

By Tahir ul Qadri

اور تم میں سے ایسے لوگوں کی ایک جماعت ضرور ہونی چاہئے جو لوگوں کو نیکی کی طرف بلائیں اور بھلائی کا حکم دیں اور برائی سے روکیں ، اور وہی لوگ بامراد ہیں