Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अगर तुमको कोई अच्छी हालत पेश आती है तो उनको रंज होता है, और अगर तुम पर कोई मुसीबत आती है तो वे उससे ख़ुश होते हैं, अगर तुम सब्र करो और अल्लाह से डरो तो उनकी कोई तदबीर तुमको नुक़सान नहीं पहुँचा सकेगी, जो कुछ ये कर रहे हैं वह सब अल्लाह के इहाते में है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اگر تمہیں کوئی بھلائی پہنچے توانہیں بُری لگتی ہے اوراگرتمہیں کوئی مصیبت پہنچے تووہ اس پرخوش ہوتے ہیں اوراگرتم صبرکرواوراﷲ تعالیٰ سے ڈروتوان کی خفیہ تدبیر تمہیں کچھ بھی نقصان نہیں پہنچائے گی۔یقیناًجو وہ عمل کرتے ہیں اﷲ تعالیٰ اس کااحاطہ کرنے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اگر تمہیں کوئی کامیابی حاصل ہوتی ہے تو ان کو اس سے تکلیف پہنچتی ہے اور اگر تم کو کوئی گزند پہنچتا ہے تو اس سے خوش ہوتے ہیں اور اگر تم صبر کرو گے اور تقویٰ اختیار کرو گے تو ان کی چال تمہیں کوئی نقصان نہ پہنچا سکے گی ۔ وہ جو کچھ کر رہے ہیں ، بیشک اللہ اس کو اپنے گھیرے میں لیے ہوئے ہے ۔

By Hussain Najfi

جب تمہیں کوئی بھلائی چھو بھی جائے تو ان کو برا لگتا ہے اور اگر تمہیں کوئی برائی پہنچے تو وہ اس سے خوش ہوتے ہیں اور اگر تم صبر سے کام کرو ۔ اور پرہیزگاری اختیار کرو تو ان کی ترکیبیں اور چالیں تمہیں کچھ نقصان نہیں پہنچائیں گی ۔ بے شک جو کچھ یہ لوگ کر رہے ہیں خدا اس کا علمی احاطہ کئے ہوئے ہے ۔

By Moudoodi

تمہارا بھلا ہوتا ہے تو ان کو برا معلوم ہوتا ہے ، اور تم پر کوئی مصیبت آتی ہے تو یہ خوش ہوتے ہیں ۔ مگر ان کی کوئی تدبیر تمہارے خلاف کارگر نہیں ہو سکتی بشرطیکہ تم صبر سے کام لو اور اللہ سے ڈر کر کام کرتے رہو ۔ جو کچھ یہ کر رہے ہیں اللہ اس پر حاوی ہے ۔ ؏١۲

By Mufti Naeem

اگر تمہیں کوئی بھلائی مل جاتی ہے تو ان کو بری لگتی ہے اور اگر تم کو کوئی ناگوار حالت پیش آتی ہے تو وہ اس سے خوش ہوتے ہیں اور اگر تم صبر اور پرہیز گاری اختیاری کرتے رہو تو یہ تمہیں کچھ بھی نقصان نہ پہنچا سکیں گے ۔ بیشک اللہ ( تعالیٰ ) ان کے اعمال پر احاطہ کئے ہوئے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اگر تمہیں کوئی بھلائی مل جائے تو ان کو برا لگتا ہے ، اور اگر تمہیں کوئی گذند پہنچے تو یہ اس سے خوش ہوتے ہیں ، اگر تم صبر اور تقوی سے کام لو تو ان کی چالیں تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گی ۔ جو کچھ یہ کر رہے ہیں وہ سب اللہ کے ( علم اور قدرت کے ) احاطے میں ہے ۔

By Noor ul Amin

اور اگر تمہیں کوئی بھلائی پہنچے توا ن کو بری لگتی ہے اور کوئی مصیبت پیش آئے تواس پر خوش ہوتے ہیں اور اگرتم صبرکرواوراللہ سے ڈروتوان کی مکاری تمہاراکچھ نہیں بگاڑسکتی جو کچھ یہ کررہے ہیں اللہ تعالیٰ یقینًااس کا احاطہ کئے ہوئے ہے

By Kanzul Eman

تمہیں کوئی بھلائی پہنچے تو انہیں برا لگے ( ف۲۲٤ ) اور تم کہ برائی پہنچے تو اس پر خوش ہوں ، اور اگر تم صبر اور پرہیزگاری کیے رہو ( ف۲۲۵ ) تو ان کا داؤ تمہارا کچھ نہ بگاڑے گا ، بیشک ان کے سب کام خدا کے گھیرے میں ہیں ،

By Tahir ul Qadri

اگر تمہیں کوئی بھلائی پہنچے تو انہیں بری لگتی ہے اور تمہیں کوئی رنج پہنچے تو وہ اس سے خوش ہوتے ہیں ، اور اگر تم صبر کرتے رہو اور تقوٰی اختیار کئے رکھو تو ان کا فریب تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا ، جو کچھ وہ کر رہے ہیں بیشک اللہ اس پر احاطہ فرمائے ہوئے ہے