Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अल्लाह (इससे पहले) तुम्हारी मदद कर चुका है बद्र में जबकि तुम कमज़ोर थे, पस अल्लाह से डरो; ताकि तुम शुक्रगुज़ार रहो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوربلاشبہ یقینااﷲ تعالیٰ بدرمیں بھی تمہاری مددفرماچکاہے حالانکہ تم نہایت کمزورتھے، چنانچہ اﷲ تعالیٰ سے ڈرجاؤتاکہ تم شکرکرو۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اللہ نے تمہاری مدد بدر میں بھی کی جبکہ تم نہایت کمزور تھے ۔ پس اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ اس کے شکرگذار رہ سکو ۔

By Hussain Najfi

بے شک ( اس سے پہلے ) جنگ بدر میں اللہ تمہاری مدد کر چکا تھا حالانکہ تم ( اس وقت ) بہت کمزور تھے سو اللہ کی نافرمانی سے ڈرو ۔ تاکہ تم شکرگزار بنو ۔

By Moudoodi

آخر اس سے پہلے جنگ بدر میں اللہ تمہاری مدد کر چکا تھا حالانکہ اس وقت تم بہت کمزور تھے ۔ لہٰذا تم کو چاہیے کہ اللہ کی ناشکری سے بچو ، امید ہے کہ اب تم شکر گزار بنو گے ۔

By Mufti Naeem

اور بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) نے بدر میں تمہاری مدد فرمائی حالانکہ تم کمزور تھے پس اﷲ ( تعالیٰ ) سے ڈرو تاکہ تم شکر گزار ہو ۔

By Mufti Taqi Usmani

اللہ نے تو ( جنگ ) بدر کے موقع پر ایسی حالت میں تمہاری مدد کی تھی جب تم بالکل بے سروسامان تھے ۔ ( ٤٢ ) لہذا ( صرف ) اللہ کا خوف دل میں رکھو ، تاکہ تم شکر گذار بن سکو ۔

By Noor ul Amin

اور اس سے پہلے اللہ نے جنگ بدرمیں اس وقت تمہاری مدد کی جب کہ تم کمزورتھے لہٰذااللہ سے ڈرتے رہوامیدہے کہ تم شکر گزار بن جائو

By Kanzul Eman

اور بیشک اللہ نے بدر میں تمہاری مدد کی جب تم بالکل بےسر و سامان تھے ( ف۲۲۹ ) تو اللہ سے ڈرو کہیں تم شکر گزار ہو ،

By Tahir ul Qadri

اور اللہ نے بدر میں تمہاری مدد فرمائی حالانکہ تم ( اس وقت ) بالکل بے سرو سامان تھے پس اللہ سے ڈرا کرو تاکہ تم شکر گزار بن جاؤ