Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

(वह वक़्त भी याद करें) जब आप मुसलमानों से कह रहे थे कि क्या तुम्हारे लिए काफ़ी नहीं कि तुम्हारा रब तीन हज़ार फ़रिश्ते उतार कर तुम्हारी मदद करे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جب آپ مومنوں سے کہہ رہے تھے کہ کیاتمہیں یہ کافی نہیں ہے کہ تمہارارب تین ہزارنازل کردہ فرشتوں کے ساتھ تمہاری مدد فرمائے

By Amin Ahsan Islahi

( یاد کرو کہ ) جب تم مسلمانوں سے کہہ رہے تھے کہ کیا تمہارے لئے کافی نہیں ہے کہ تمہارا رب ، تین ہزار تازہ دم اتارے ہوئے فرشتوں سے ، تمہاری مدد فرمائے؟

By Hussain Najfi

۔ ( اے پیغمبر ( ص ) ) یاد کرو ۔ جب تم مؤمنوں سے کہہ رہے تھے کہ کیا یہ بات تمہارے ( اطمینان ) کے لئے کافی نہیں ہے ۔ کہ تمہارا پروردگار تین ہزار فرشتوں سے تمہاری مدد کرے جو ( آسمان سے ) اتارے گئے ہوں ۔

By Moudoodi

یاد کرو جب تم مومنوں سے کہہ رہے تھے ’’کیا تمہارے لیے یہ بات کافی نہیں کہ اللہ تین ہزار فرشتے اتار کر تمہاری مدد کرے ‘‘؟ ۔ ۔ ۔ ۔ 96

By Mufti Naeem

اور جب آپ ( ﷺ ) مومنین سے فرما رہے تھے کہ کیا تمہارے لئے یہ کافی نہیں کہ تمہارا پروردگار تین ہزار اتارے ہوئے فرشتوں سے تمہاری مددکرے ۔

By Mufti Taqi Usmani

جب ( بدر کی جنگ میں ) تم مومنوں سے کہہ رہے تھے کہ : کیا تمہارے لیے یہ بات کافی نہیں ہے کہ تمہارا پروردگار تین ہزار فرشتے اتار کر تمہاری مدد کو بھیج دے ؟

By Noor ul Amin

جب آپ مومنوں سے کہہ رہے تھے کہ’’ کیا تمہیں یہ کافی نہیں کہ تمہار ا رب تین ہزار فرشتے اتارکرتمہاری مدد کرے‘‘

By Kanzul Eman

جب اے محبوب تم مسلمانوں سے فرماتے تھے کیا تمہیں یہ کافی نہیں کہ تمہارا رب تمہاری مدد کرے تین ہزار فرشتہ اتار کر ،

By Tahir ul Qadri

جب آپ مسلمانوں سے فرما رہے تھے کہ کیا تمہارے لئے یہ کافی نہیں کہ تمہارا رب تین ہزار اتارے ہوئے فرشتوں کے ذریعے تمہاری مدد فرمائے