Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्यों नहीं, अगर तुम सब्र से काम लो और अल्लाह से डरो, और दुश्मन अचानक तुम पर आ पहुँचे तो तुम्हारा परवरदिगार पाँच हज़ार निशान किए हुए फ़रिश्तों के ज़रिए तुम्हारी मदद करेगा।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیوں نہیں!اگرتم صبرکرواوراﷲتعالی سے ڈرواوردشمن تم پراپنے سخت جوش میں آ پہنچیں توتمہارارب پانچ ہزارنشان زدہ فرشتوں سے تمہاری مدد کرے گا۔

By Amin Ahsan Islahi

ہاں! اگر تم ثابت قدم رہو گے اور بچتے رہو گے اور وہ ( دشمن ) تمہارے اوپر آدھمکے ، تو تمہارا رب ، پانچ ہزار فرشتوں سے ، تمہاری مدد گرمائے گا ، جو اپنے خاص نشان لگائے ہوئے ہوں گے ۔

By Hussain Najfi

ہاں کیوں نہیں! اگر تم صبر کرو اور تقویٰ الٰہی اختیار کرو ۔ اور وہ ( دشمن جوش میں آکر ) اس وقت فوری طور پر تم پر چڑھ آئے تو تمہارا پروردگار پانچ ہزار نشان زدہ فرشتوں سے تمہاری مدد کرے گا ۔

By Moudoodi

بے شک ، اگر تم صبر کرو اور خدا سے ڈرتے ہوئے کام کرو تو جس آن دشمن تمہارے اوپر چڑھ کر آئیں گے اسی آن تمہارا رب ﴿تین ھزار نہیں﴾ پانچ ہزار صاحب نشان فرشتوں سے تمہاری مدد کرے گا ۔

By Mufti Naeem

ہاں! کیوں نہیں اگر تم صبر کرو اور پرہیزگاری اختیار کرو اور تمہارا دشمن اچانک تم پر حملہ آور ہوتو تمہارا پروردگار پانچ ہزار نشان زدہ فرشتوں سے تمہاری مدد کرے گا ۔

By Mufti Taqi Usmani

ہاں ! بلکہ اگر تم صبر اور تقوی اختیار کرو اور وہ لوگ اپنے اسی ریلے میں اچانک تم تک پہنچ جائیں تو تمہارا پروردگار پانچ ہزار فرشتے تمہاری مدد کو بھیج دے گا جنہوں نے اپنی پہچان نمایاں کی ہوئی ہوگی ( ٤٣ )

By Noor ul Amin

کیوں نہیں ! اگرتم صبرکرواوراللہ سے ڈرتے رہو اور دشمن تم پر فوراًچڑھ آئے توتمہارا رب خاص نشان رکھنے والے پانچ ہزار فرشتوں سے تمہاری مدد کرے گا

By Kanzul Eman

ہاں کیوں نہیں اگر تم صبرو تقویٰ کرو اور کافر اسی دم تم پر آپڑیں تو تمہارا رب تمہاری مدد کو پانچ ہزار فرشتے نشان والے بھیجے گا ( ف۲۳۰ )

By Tahir ul Qadri

ہاں اگر تم صبر کرتے رہو اور پرہیزگاری قائم رکھو اور وہ ( کفّار ) تم پر اسی وقت ( پورے ) جوش سے حملہ آور ہو جائیں تو تمہارا رب پانچ ہزار نشان والے فرشتوں کے ذریعے تمہاری مدد فرمائے گا