Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और यह अल्लाह ने इसलिए किया ताकि तुम्हारे लिए ख़ुश-ख़बरी हो और तुम्हारे दिल मुतमइन हो जाएं, और मदद तो सिर्फ़ अल्लाह ही की तरफ़ से है जो ज़बरदस्त है, हिकमत वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراس کو اﷲ تعالیٰ نے تمہارے لیے محض خوشخبری بنایاہے اورتاکہ تمہارے دل اس سے مطمئن ہو جائیں اورمددصرف اﷲ تعالیٰ کی طرف سے ہے جوسب پر غالب ، کمال حکمت والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اللہ نے اس کو نہیں بنایا مگر تمہارے لئے بشارت اور تاکہ تمہارے دل اس سے مطمئن ہوجائیں اور مدد نہیں آتی مگر خدائے غالب وحکیم ہی کے پاس سے ۔

By Hussain Najfi

اللہ نے اس ( غیبی امداد ) کو قرار نہیں دیا ۔ مگر اس لئے کہ تمہارے لئے خوشخبری ہو ۔ اور تمہارے دل مطمئن ہو جائیں اور ( یہ بات تو واضح ہے کہ ) مدد اور فتح و نصرت اللہ ہی کی طرف سے ہے جو زبردست ہے اور بڑی حکمت والا ہے ۔

By Moudoodi

یہ بات اللہ نے تمہیں اس لیے بتا دی ہے کہ تم خوش ہو جاؤ اور تمہارے دل مطمئن ہو جائیں ۔ فتح و نصرت جو کچھ بھی ہے اللہ کی طرف سے ہے جو بڑی قوت والا اور دانا و بینا ہے ۔

By Mufti Naeem

اور یہ امداد تو صرف تمہارے دل کی خوشی اور اطمینان کیلئے ہے ورنہ مدد تو صرف اللہ ( تعالیٰ ) ہی کی طرف سے ہے جو غالب ، حکمتوں والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اللہ نے یہ سب انتظام صرف اس لئے کیا تھا تاکہ تمہیں خوشخبری ملے ، اور اس سے تمہارے دلوں کو اطمینان نصیب ہو ، ورنہ فتح تو کسی اور کی طرف سے نہیں ، صرف اللہ کے پاس سے آتی ہے جو مکمل اقتدار کا بھی مالک ہے ، تمام تر حکمت کا بھی مالک ۔

By Noor ul Amin

مددکی خبراللہ نے تمہیں اسلئے دی کہ تم خوش ہوجائواور تمہارے دل مطمئن ہوجائیں اور مدد تواللہ ہی کی طرف سے ہوتی ہے جو بڑا زبردست اور حکمت والا ہے

By Kanzul Eman

اور یہ فتح اللہ نے نہ کی مگر تمہاری خوشی کے لئے اور اسی لئے کہ اس سے تمہارے دلوں کو چین ملے

By Tahir ul Qadri

اور اللہ نے اس ( مدد ) کو محض تمہارے لئے خوشخبری بنایا اور اس لئے کہ اس سے تمہارے دل مطمئن ہو جائیں ، اور مدد تو صرف اللہ ہی کی طرف سے ہوتی ہے جو بڑا غالب حکمت والا ہے