ये लोग हैं कि उनका बदला उनके रब की तरफ़ से मग़्फ़िरत है, और ऐसे बाग़ात हैं जिनके नीचे से नहरें बहती होंगी, उनमें वे हमेशा रहेंगे, कैसा अच्छा बदला है (नेक) काम करने वालों का।
یہی لوگ ہیں جن کا بدلہ ان کے رب کی طرف سے مغفرت اورجنتیں ہیں جن کے نیچے سے نہریں جاری ہیں،اُن میں وہ ہمیشہ رہنے والے ہیں، اورکیسااچھابدلہ ہے عمل کرنے والوں کا!
یہ لوگ ہیں کہ ان کا بدلہ ان کے رب کی طرف سے مغفرت اور ایسے باغ ہیں ، جن میں نہریں بہہ رہی ہوں گی ۔ ان میں ہمیشہ رہیں گے اور کیا ہی خوب صلہ ہے کارگذاروں کیلئے!
اور وہ اپنے کئے پر دیدہ دانستہ اصرار نہیں کرتے ایسے لوگوں کی جزاء ان کے پروردگار کی طرف سے مغفرت و بخشش ہے اور وہ جنات ( باغات ) کہ جن کے نیچے سے نہریں جاری ہیں ۔ وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے اور کتنا اچھا صلہ ہے نیک عمل کرنے والوں کا ۔
ایسے لوگوں کی جزاء ان کے رب کے پاس یہ ہے کہ وہ ان کو معاف کر دے گا اور ایسے باغوں میں انھیں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہونگی اور وہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ کیسا اچھا بدلہ ہے نیک عمل کرنے والوں کے لیے ۔
ایسے لوگوں کا بدلہ ان کے رب کی طرف سے مغفرت ہے اور باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور کیسا بہترین بدلہ ہے ( نیک ) کام کرنے والوں کا ۔
یہ ہیں وہ لوگ جن کا صلہ ان کے پروردگار کی طرف سے مغفرت ہے ، اور وہ باغات ہیں جن کے نیچے دریا بہتے ہوں گے ، جن میں انہین دائمی زندگی حاصل ہوگی ، کتنا بہترین بدلہ ہے جو کام کرنے والوں کو ملنا ہے ۔
ایسے لوگوں کی جزا ان کے رب کے ہاں یہ ہے کہ وہ معاف کردے اور ایسے باغات میں داخل کرے جن میں نہریں بہہ رہی ہوں گی وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے یہ ( اچھے ) عمل کرنے والوں کا کیسا اچھا بدلہ ہے
ایسوں کو بدلہ ان کے رب کی بخشش اور جنتیں ہیں ( ف۲٤۳ ) جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں اور کامیوں ( نیک لوگوں ) کا اچھا نیگ ( انعام ، حصہ ) ہے ( ف۲٤٤ )
یہ وہ لوگ ہیں جن کی جزا ان کے رب کی طرف سے مغفرت ہے اور جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں رواں ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ، اور ( نیک ) عمل کرنے والوں کا کیا ہی اچھا صلہ ہے