Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और कितने नबी हैं जिनके साथ होकर बहुत-से अल्लाह वालों ने जंग की, अल्लाह की राह में जो मुसीबतें उन पर पड़ीं उनसे वे न पस्त-हिम्मत हुए और न उन्होंने कमज़ोरी दिखाई और न ही वे दबे, और अल्लाह सब्र करने वालों को दोस्त रखता है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورکتنے ہی نبی تھے جن کے ساتھ مل کربہت سے رب والوں نے جنگ کی اوراس کے لیے جواﷲ تعالیٰ کی راہ میں انہیں تکلیف پہنچی، انہوں نے ہمت نہیں ہاری اورنہ وہ کمزورپڑے اورنہ انہوں نے عاجزی دکھائی اور اﷲ تعالیٰ صبرکرنے والوں سے محبت کرتاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور کتنے انبیاء گذرے ہیں ، جن کے ساتھ ہوکر بہت سے اللہ والوں نے جنگ کی ۔ تو وہ ان مصیبتوں کے سبب سے جو انہیں خدا کی راہ میں پہنچیں ، نہ تو پست ہمت ہوئے ، نہ انہوں نے کمزوری دکھائی اور نہ دشمنوں کے آگے گھٹنے ٹیکے اور اللہ ثابت قدم رہنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور بہت سے ایسے نبی ( گزر چکے ) ہیں جن کے ساتھ مل کر بہت سے اللہ والوں نے جنگ کی تو اللہ کی راہ میں ان پر جو مصیبتیں پڑیں ان پر وہ نہ پست ہمت ہوئے اور نہ انہوں نے کمزوری دکھائی اور نہ ( دشمن کے سامنے ) سرنگوں ہوئے اور اللہ صبر و تحمل رکھنے والے ( ثابت قدموں ) سے محبت رکھتا ہے ۔

By Moudoodi

اس سے پہلے کتنے ہی نبی ایسے گزر چکے ہیں جن کے ساتھ مل کر بہت سے خدا پرستوں نے جنگ کی ۔ اللہ کی راہ میں جو مصیبتیں ان پر پڑیں ان سے وہ دل شکستہ نہیں ہوئے ، انہوں نے کمزوری نہیں دکھائی ، وہ ﴿باطل کے آگے﴾ سرنگوں نہیں ہوئے ۔ 107 ایسے ہی صابروں کو اللہ پسند کرتا ہے ۔

By Mufti Naeem

اور بہت سے اللہ والوں نے نبیوں کے ساتھ مل کر جہاد کیا پس اللہ ( تعالیٰ ) کے راستے میں ان کو پہنچنے والی تکلیفوں سے نہ انہوں نے حوصلہ ہارا اور نہ کمزوری دکھائی اور نہ د بے اور اللہ ( تعالیٰ ) صبر کرنے والوں سے محبت فرماتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور کتنے سارے پیغمبر ہیں جن کے ساتھ ملکر بہت سے اللہ والوں نے جنگ کی ! نتیجتا انہیں اللہ کے راستے میں جو تکلیفیں پہنچیں ان کی وجہ سے نہ انہوں نے ہمت ہاری ، نہ وہ کمزور پڑے اور نہ انہوں نے اپنے آپ کو جھکایا ، اللہ ایسے ثابت قدم لوگوں سے محبت کرتا ہے ۔

By Noor ul Amin

کتنے ہی نبی گزر چکے ہیں جن کے ساتھ مل کراللہ والوں نے جہاد کیا ان کو اللہ کی راہ میں جو مصائب درپیش ہوئے ان میں نہ ہمت ہاری نہ کمزوری دکھائی اور نہ ہی سرنگوں ہوئے ایسے ہی ثابت قدم رہنے والوں کو اللہ پسندکرتا ہے

By Kanzul Eman

اور کتنے ہی انبیاء نے جہاد کیا ان کے ساتھ بہت خدا والے تھے ، تو نہ سست پڑے ان مصیبتوں سے جو اللہ کی راہ میں انہیں پہنچیں اور نہ کمزور ہوئے اور نہ دبے ( ف۲٦۳ ) اور صبر والے اللہ کو محبوب ہیں ،

By Tahir ul Qadri

اور کتنے ہی انبیاءایسے ہوئے جنہوں نے جہاد کیا ان کے ساتھ بہت سے اللہ والے ( اولیاء ) بھی شریک ہوئے ، تو نہ انہوں نے ان مصیبتوں کے باعث جو انہیں اللہ کی راہ میں پہنچیں ہمت ہاری اور نہ وہ کمزور پڑے اور نہ وہ جھکے ، اور اللہ صبر کرنے والوں سے محبت کرتا ہے