Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और कोई जान मर नहीं सकती बग़ैर अल्लाह के हुक्म के, अल्लाह का लिखा हुआ वादा है, और जो शख़्स दुनिया का फ़ायदा चाहता है उसको हम दुनिया में से दे देते हैं, और जो आख़िरत का फ़ायदा चाहता है उसको हम आख़िरत में से देते हैं, और शुक्र करने वालों को हम उनका बदला ज़रूर अता करेंगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورکسی جان کے لیے کبھی ممکن نہیں ہے کہ وہ اﷲ تعالیٰ کے حکم کے بغیر مر جائے،مقررہ وقت لکھاہواہے،اورجوکوئی دنیاکا بدلہ ہی چاہتاہے ہم اسے دنیامیں ہی دیں گے،اور جو آخرت کابدلہ چاہے گااُسے ہم آخرت میں دیں گے اوربہت جلدہم شکرکرنے والوں کوجزادیں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور کوئی جان مر نہیں سکتی مگر اللہ کے حکم سے ، ایک مقررہ نوشتہ کے مطابق اور جو دنیا کا صلہ چاہتے ہیں ، ہم انہیں دنیا میں سے دیتے ہیں اور جو اجرِ آخرت کے طالب ہیں ، ہم انہیں اس میں سے دیں گے اور ہم شکرگذاروں کو بھرپور صلہ دیں گے ۔

By Hussain Najfi

کوئی ذی روح خدا کے حکم کے بغیر مر نہیں سکتا موت کا وقت تو لکھا ہوا ( معیّن ) ہے اور جو شخص ( اپنے اعمال کا ) بدلہ دنیا میں چاہتا ہے تو ہم اسی ( دنیا ) میں دے دیتے ہیں اور جو آخرت میں بدلہ چاہتا ہے تو ہم اسے آخرت میں دیتے ہیں اور ہم عنقریب شکرگزار بندوں کو جزا ( خیر ) عطا کریں گے ۔

By Moudoodi

کوئی ذی روح اللہ کے اذن کے بغیر نہیں مر سکتا ۔ موت کا وقت تو لکھا ہوا ہے ۔ 104 جو شخص ثواب دنیا کے ارادہ سے کام کرے گا اس کو ہم دنیا ہی میں سے دیں گے ، اور جو ثواب آخرت 105 کے ارادہ سے کام کرے گا وہ آخرت کا ثواب پائے گا اور شکر کرنے والوں 106 کو ہم ان کی جزا ضرور عطا کریں گے ۔

By Mufti Naeem

اور کوئی جاندار اپنے لکھے ہوئے مقررہ وقت پر اللہ ( تعالیٰ ) کی اجازت کے بغیر نہیں مر سکتا اور جو شخص دنیا کا فائدہ چاہتا ہے ہم اس میں سے اسے دیدیتے ہیں ۔ اور جو شخص آخرت کا فائدہ چاہے گا ہم اس میں سے اسے دیدیں گے اور عنقریب ہم شکر کرنے والوں کو بدلہ دیں گے

By Mufti Taqi Usmani

اور یہ کسی بھی شخص کے اختیار میں نہیں ہے کہ اسے اللہ کے حکم کے بغیر موت آجائے ، جس کا ایک معین وقت پر آنا لکھا ہوا ہے ۔ اور جو شخص دنیا کا بدلہ چاہے گا ہم اسے اس کا حصہ دے دیں گے ، اور جو آخرت کا ثواب چاہے گا ہم اسے اس کا حصہ عطا کردیں گے ، ( ٤٨ ) اور جو لوگ شکر گذار ہیں ان کو ہم جلد ہی ان کا اجر عطا کریں گے ۔

By Noor ul Amin

کوئی شخص اللہ کے حکم کے بغیر نہیں مرسکتاموت کا وقت لکھاہوا ہے اورجو شخص دنیامیں ہی بدلے کی نیت سے کام کرے گا توہم اسے دنیا میں ہی بدلہ دے دیتے ہیں اورجو آخرت کابدلہ چاہتا ہواسے ہم آخرت میں بدلہ دینگے اور ہم شکرگزاروں کو عنقریب جزادینگے

By Kanzul Eman

اور کوئی جان بےحکم خدا مر نہیں سکتی ( ف۲۵۹ ) سب کا وقت لکھا رکھا ہے ( ف۲٦۰ ) اور دنیا کا انعام چاہے ۰ف۲٦۱ ) ہم اس میں سے اسے دیں اور جو آخرت کا انعام چاہے ہم اس میں سے اسے دیں ( ف۲٦۲ ) اور قریب ہے کہ ہم شکر والوں کو صلہ عطا کریں ،

By Tahir ul Qadri

اور کوئی شخص اللہ کے حکم کے بغیر نہیں مر سکتا ( اس کا ) وقت لکھا ہوا ہے ، اور جو شخص دنیا کا انعام چاہتا ہے ہم اسے اس میں سے دے دیتے ہیں ، اور جو آخرت کا انعام چاہتا ہے ہم اسے اس میں سے دے دیتے ہیں ، اور ہم عنقریب شکر گزاروں کو ( خوب ) صلہ دیں گے