पस अल्लाह ने उनको दुनिया का बदला भी दिया और आख़िरत का अच्छा बदला भी, और अल्लाह नेकी करने वालों को दोस्त रखता है।
تواﷲ تعالیٰ نے اُن کودنیاکابدلہ بھی دیااورآخرت کااچھابدلہ بھی اوراﷲ تعالیٰ نیکی کرنے والوں سے محبت رکھتاہے۔
تو اللہ نے ان کو دنیا کا صلہ بھی عطا فرمایا اور آخرت کے اچھے اجر سے بھی نوازا اور اللہ خوب کاروں کو دوست رکھتا ہے ۔
تو خدا نے ان کو دنیا میں بھی صلہ عطا کیا اور آخرت کا بہترین ثواب بھی عنایت فرمایا ۔ اور اللہ نیک کام کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔
آخر کار اللہ نے ان کو دنیا کا ثواب بھی دیا اور اس سے بہتر ثوابِ آخرت بھی عطا کیا ۔ اللہ کو ایسے ہی نیک عمل لوگ پسند ہیں ۔ ؏١۵
سو اللہ ( تعالیٰ ) نے انہیں دنیا کا بدلہ اور آخرت کا عمدہ بدلہ ( بھی ) دیا اور اللہ ( تعالیٰ ) نیکوکاروں سے محبت فرماتے ہیں ۔
چنانچہ اللہ نے انہیں دنیا کا انعام بھی دیا اور آخرت کا بہترین ثواب بھی ، اور اللہ ایسے نیک لوگوں سے محبت کرتا ہے ۔
تواللہ نے انہیں دنیاکابدلہ بھی دیااورآخرت کاثواب توبہت ہی خوب ہے اور اللہ ایسے ہی نیک عمل کر نے والوں کو محبوب رکھتا ہے
تو اللہ نے انہیں دنیا کا انعام دیا ( ف۲٦۷ ) اور آخرت کے ثواب کی خوبی ( ف۲٦۸ ) اور نیکی والے اللہ کو پیارے ہیں ،
پس اللہ نے انہیں دنیا کا بھی انعام عطا فرمایا اور آخرت کے بھی عمدہ اجر سے نوازا ، اور اللہ ( ان ) نیکو کاروں سے پیار کرتا ہے ( جو صرف اسی کو چاہتے ہیں )