Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

तुम में से जो लोग फिर गए थे उस दिन कि दोनों गिरोहों में मुडभेड़ हुई उनको शैतान ने उनके बअज़ आमाल के सबब से फिस्ला दिया था, अल्लाह ने उनको माफ़ कर दिया, बेशक अल्लाह बख़्शने वाला, बड़ा बुर्दबार है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقیناتم میں سے جولوگ اس دن پیٹھ پھیرگئے جب دو جماعتوں کاباہمی تصادم ہوا،یقیناانہیں شیطان ہی نے ان کے بعض اعمال کی وجہ سے پھسلا دیا تھا اوربلاشبہ اﷲ تعالیٰ نے انہیں یقینامعاف کردیا ہے، بے شک اﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا، نہایت بُردبارہے۔

By Amin Ahsan Islahi

دونوں گروہوں کی مڈبھیڑ کے دن جو لوگ تم میں سے پھر گئے ، ان کو شیطان نے ان کی بعض کرتوتوں کے سبب سے پھسلا دیا اور اللہ نے ان سے درگذر فرمایا ۔ بیشک اللہ بخشنے والا ، بُردبار ہے ۔

By Hussain Najfi

بے شک جن لوگو ں نے دو جماعتوں کی مڈبھیڑ کے دن پیٹھ پھرائی ( اس کا سبب یہ تھا ) کہ ان کی بعض بدعملیوں کے نتیجہ میں جو وہ کر بیٹھے تھے شیطان نے ان کے قدم ڈگمگائے تھے اور بے شک اللہ نے انہیں معاف کر دیا ۔ یقینا اللہ بڑا بخشنے والا نہایت بردبار ہے ۔

By Moudoodi

تم میں سے جو لوگ مقابلہ کے دن پیٹھ پھیر گئے تھے ان کی اس لغزش کا سبب یہ تھا کہ ان کی بعض کمزوریوں کی وجہ سے شیطان نے ان کے قدم ڈگمگا دیے تھے ۔ اللہ نے انہیں معاف کر دیا ، اللہ بہت درگزر کرنے والا اور برد بار ہے ۔ ؏١٦

By Mufti Naeem

بیشک تم میں سے جن لوگوں نے اس روز پیٹھ دکھائی جس دن دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں ایسا اس لئے ہوا کہ ان کے بعض اعمال کی وجہ سے شیطان نے ان کولغزش دیدی تھی ۔ تحقیق اللہ ( تعالیٰ ) نے انہیں معاف کر دیا بیشک اللہ ( تعالیٰ ) مغفرت کرنے والے ، حلم والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

تم میں سے جن لوگوں نے اس دن پیٹھ پھیری جب دونوں لشکر ایک دوسرے سے ٹکرائے ، درحقیقت ان کے بعض اعمال کے نتیجے میں شیطان نے ان کو لغزش میں مبتلا کردیا تھا ۔ ( ٥٤ ) اور یقین رکھو کہ اللہ نے انہیں معاف کردیا ہے ۔ یقینا اللہ بہت معاف کرنے والا ، بڑا بردبار ہے ۔

By Noor ul Amin

جس دن دونوں لشکروں کی مڈبھیڑہوئی توتم میں سے جو لوگ پسپاہوئے ان کی بعض غلطیوں کی بناپرشیطان نے ان کے قدم ڈگمگا دئیے تھے بلا شبہ اللہ نے انہیں معاف کردیا کیونکہ اللہ بہت درگزرکرنیوالا اور بردبارہے

By Kanzul Eman

بیشک وہ جو تم میں سے پھرگئے ( ف۲۹۳ ) جس دن دونوں فوجیں ملی تھیں انہیں شیطان ہی نے لغزش دی ان کے بعض اعمال کے باعث ( ف۲۹٤ ) اور بیشک اللہ نے انہیں معاف فرمادیا ، بیشک اللہ بخشنے والا حلم والا ہے ،

By Tahir ul Qadri

بیشک جو لوگ تم میں سے اس دن بھاگ کھڑے ہوئے تھے جب دونوں فوجیں آپس میں گتھم گتھا ہو گئی تھیں تو انہیں محض شیطان نے پھسلا دیا تھا ، ان کے کسی عمل کے باعث جس کے وہ مرتکب ہوئے ، بیشک اللہ نے انہیں معاف فرما دیا ، یقینا اللہ بہت بخشنے والا بڑے حلم والا ہے