Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जब तुमको ऐसी मुसीबत पहुँचे जिसकी दोगुनी मुसीबत तुम पहुँचा चुके थे तो तुमने कहा कि यह कहाँ से आ गई? आप कह दीजिए कि यह तुम्हारे अपने ही पास से है, बेशक अल्लाह हर चीज़ पर क़ादिर है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورکیاجب تمہیں ایک ایسی مصیبت پہنچی جس سے دوگنی تم پہنچاچکے تھے توتم نے کہایہ کہاں سے آگئی ہے؟ آپ کہہ دیں وہ تمہارے اپنے ہی پاس سے ہے،بلاشبہ اﷲ تعالیٰ ہرچیزپرپوری طرح قدرت رکھنے والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور کیا جب تمہیں ایک مصیبت پہنچی ، جس کی دونی مصیبت تم نے پہنچائی تو تم نے کہا کہ یہ کہاں سے آگئی؟ کہہ دو: یہ تمہارے اپنے ہی پاس سے ہے ۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے مسلمانو! تمہارا کیا حال ہے ) کہ جب تم پر ( جنگ احد میں ) کوئی ایسی مصیبت آپڑی جس سے دگنی مصیبت تمہاری اپنی لائی ہوئی ہے ۔ اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

By Moudoodi

اور یہ تمہارا کیا حال ہے کہ جب تم پر مصیبت آپڑی تو تم کہنے لگے یہ کہاں سے آئی؟ 115 حالانکہ ﴿جنگ بدر میں﴾ اس سے دوگنی مصیبت تمہارے ہاتھوں﴿فریق مخالف پر ﴾ پڑ چکی ہے ۔ 116 اے نبی ! ان سے کہو ، یہ مصیبت تمہاری اپنی لائی ہوئی ہے ، 117 اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ 118

By Mufti Naeem

کیا جب تمہیں احد میں ایسی مصیبت آپہنچی جس کی دوگنی مصیبت تم ( بدر میں ) پہنچا چکے ہو اب تم یہ کہنے لگے کہ یہ مصیبت کہاں سے آئی آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ وہ تمہارے پاس سے آئی ہے بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر قادر ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

جب تمہیں ایک ایسی مصیبت پہنچی جس سے دگنی تم ( دشمن کو ) پہنچا چکے تھے ( ٥٦ ) تو کیا تم ایسے موقع پر یہ کہتے ہو کہ یہ مصیبت کہاں سے آگئی؟ کہہ دو کہ : یہ خود تمہاری طرف سے آئی ہے ۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

By Noor ul Amin

بھلاجب تم پر مصیبت آئی توتم چلااٹھے کہ یہ کہا ں سے آ گئی؟ حالانکہ اس سے دوگنا صدمہ تم کافروں کو پہنچا چکے ہوکہہ دیجیے کہ :یہ مصیبت تمہاری اپنی لائی ہوئی ہے بیشک اللہ ہرچیز پر قاد ر ہے

By Kanzul Eman

کیا جب تمہیں کوئی مصیبت پہنچے ( ف۳۱۸ ) کہ اس سے دونی تم پہنچا چکے ہو ( ف۳۱۹ ) تو کہنے لگو کہ یہ کہاں سے آئی ( ف۳۲۰ ) تم فرمادو کہ وہ تمہاری ہی طرف سے آئی ( ف۳۲۱ ) بیشک اللہ سب کچھ کرسکتا ہے ،

By Tahir ul Qadri

کیا جب تمہیں ایک مصیبت آپہنچی حالانکہ تم اس سے دو چند ( دشمن کو ) پہنچا چکے تھے تو تم کہنے لگے کہ یہ کہاں سے آپڑی؟ فرما دیں: یہ تمہاری اپنی ہی طرف سے ہے بیشک اللہ ہر چیز پر خوب قدرت رکھتا ہے