Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह ने ईमान वालों पर एहसान किया कि उनमें उन्हीं में से एक रसूल भेजा, जो उनको अल्लाह की आयतें सुनाता है और उनको पाक करता है और उनको किताब और हिकमत की तालीम देता है, वर्ना बेशक वे इससे पहले खुली गुमराही में थे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

بلاشبہ اﷲ تعالیٰ نے ایمان والوں پر یقینااحسان فرمایاکہ جب اُن ہی میں سے ایک رسول ان میں مبعوث فرمایا جو اُنہیں اﷲ تعالیٰ کی آیات پڑھ کر سناتاہے اوراُنہیں پاک کرتاہے اورانہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے حالانکہ بلاشبہ اس سے پہلے وہ یقیناکھلی گمراہی میں تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

یہ اللہ نے مؤمنین پر احسان فرمایا ہے کہ ان میں انہی میں سے ایک رسول مبعوث فرمایا ، جو ان کو اس کی آیتیں سناتا ہے ، ان کو پاک کرتا ہے اور ان کو شریعت اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے ۔ بیشک یہ اس سے پہلے کھلی ہوئی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے ۔

By Hussain Najfi

اللہ نے ہمیشہ اہل ایمان پر یہ بہت بڑا احسان کیا ہے کہ ان میں انہی میں سے ایک پیغمبر بھیجا ۔ جو ان کے سامنے آیات الٰہی کی تلاوت کرتا ہے ۔ ان کو پاکیزہ کرتا ہے ( ان کی اصلاح کرتا ہے ) اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے اگرچہ وہ اس سے پہلے کھلی ہوئی گمراہی میں تھے ۔

By Moudoodi

درحقیقت اہل ایمان پر تو اللہ نے یہ بہت بڑا احسان کیا ہے کہ ان کے درمیان خود انہی میں سے ایک ایسا پیغمبر اٹھایا جو اس کی آیات انھیں سناتا ہے ، ان کی زندگیوں کو سنوارتا ہے اور ان کو کتاب اور دانائی کی تعلیم دیتا ہے ، حالانکہ اس سے پہلے یہی لوگ صریح گمراہیوں میں پڑے ہوئے تھے ۔

By Mufti Naeem

درحقیقت اللہ ( تعالیٰ ) نے مومنین پر بڑا احسان فرمایا جب انہی میں سے ایک پیغمبر بھیجا جو ان کو اللہ ( تعالیٰ ) کی آیتیں پڑھ کر سناتے ہیں اور انکا تزکیہ کرتے ہیں اور انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتے ہیں اور بیشک یہ لوگ اس سے پہلے کھلی ہوئی گمراہی میں تھے ۔

By Mufti Taqi Usmani

حقیقت یہ ہے کہ اللہ نے مومنوں پر بڑا احسان کیا کہ ان کے درمیان انہی میں سے ایک رسول بھیجا جو ان کے سامنے اللہ کی آیتوں کی تلاوت کرے ، انہیں پاک صاف بنائے اور انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دے ، جبکہ یہ لوگ اس سے پہلے یقینا کھلی گمراہی میں مبتلا تھے ۔

By Noor ul Amin

بلا شبہ اللہ نے مومنوں پر بہت احسان کیا کہ ان کے درمیان انہی میں سے ایک رسول مبعوث فرمایاجو اللہ کی آیتیں پڑھ پڑھ کرسناتا ہے ان کو سنوارتا ہے اور کتاب وحکمت کی تعلیم دیتا ہے حالانکہ اس سے پہلے یہی لوگ کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے

By Kanzul Eman

بیشک اللہ کا بڑا احسان ہوا ( ف۳۱۱ ) مسلمانوں پر کہ ان میں انہیں میں سے ( ف۳۱۲ ) ایک رسول ( ف۳۱۳ ) بھیجا جو ان پر اس کی آیتیں پڑھتا ہے ( ف۳۱٤ ) اور انہیں پاک کرتا ہے ( ف۳۱۵ ) اور انہیں کتاب و حکمت سکھاتا ہے ( ف۳۱٦ ) اور وہ ضرور اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے ( ف۳۱۷ )

By Tahir ul Qadri

بیشک اللہ نے مسلمانوں پر بڑا احسان فرمایا کہ ان میں انہی میں سے ( عظمت والا ) رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) بھیجا جو ان پر اس کی آیتیں پڑھتا اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے ، اگرچہ وہ لوگ اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے