Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वे ख़ुश हो रहे हैं अल्लाह के ईनाम और फ़ज़्ल पर, और इस पर कि अल्लाह ईमान वालों का अज्र ज़ाया नहीं करता।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہ خوشیاں منارہے ہیں اﷲ تعالیٰ کی طرف سے نعمت اورفضل پر اوراس پرکہ یقینااﷲ تعالیٰ ایمان والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔

By Amin Ahsan Islahi

وہ بشارت حاصل کر رہے ہیں اللہ کی نعمت اور اس کے فضل کی اور اس بات کی کہ اللہ اہلِ ایمان کے اجر کو ضائع نہیں کرے گا ۔

By Hussain Najfi

وہ اللہ کے فضل و انعام پر خوش اور شاداں ہیں اور اس بات پر فرحاں ہیں کہ اللہ اہل ایمان کے اجر و ثواب کو ضائع و برباد نہیں کرتا ۔

By Moudoodi

وہ اللہ کے انعام اور اس کے فضل پر شاداں و فرحاں ہیں اور ان کو معلوم ہو چکا ہے کہ اللہ مومنوں کے اجر کو ضائع نہیں کرتا ۔ ؏١۷

By Mufti Naeem

وہ لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف سے انعام اور فضل پر خوش ہو رہے ہیں اور اس پر بھی کہ بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) ایمان والوں کا اجر ضائع نہیں فرماتے

By Mufti Taqi Usmani

وہ اللہ کی نعمت اور فضل پر بھی خوشی مناتے ہیں اور اس بات پر بھی کہ اللہ مومنوں کا اجر ضائع نہیں کرتا ۔

By Noor ul Amin

اللہ تعالیٰ کا ان پر جوفضل اور انعام ہورہا ہے اس سے وہ خوش ہوتے ہیں اور اللہ یقینًامومنوں کا اجرضائع نہیں کرتا

By Kanzul Eman

خوشیاں مناتے ہیں اللہ کی نعمت اور فضل کی اور یہ کہ اللہ ضائع نہیں کرتا اجر مسلمانوں کا ( ف۳۳٦ )

By Tahir ul Qadri

وہ اللہ کی ( تجلیّاتِ قُرب کی ) نعمت اور ( لذّاتِ وصال کے ) فضل سے مسرور رہتے ہیں اور اس پر ( بھی ) کہ اللہ ایمان والوں کا اجر ضائع نہیں فرماتا