जिन से लोगों ने कहा कि दुश्मनों ने तुम्हारे ख़िलाफ़ बड़ी ताक़त जमा कर ली है पस उनसे डरो, लेकिन इस चीज़ ने उनके ईमान में और इज़ाफ़ा कर दिया और उन्होंने कहाः अल्लाह हमारे लिए काफ़ी है और वह बेहतरीन कारसाज़ है।
جن سے لوگوں نے کہاکہ یقینادشمن لوگ تمہارے خلاف لشکر جمع کر چکے ہیں لہٰذاتم اُن سے ڈرجاؤ،چنانچہ اس نے ان کوایمان میں ا ورزیادہ کردیا، اور انہوں نے کہاکہ ہمیں اﷲ تعالیٰ ہی کافی ہے اوروہ بہترین کارسازہے۔
یہ وہ ہیں کہ جن کو لوگوں نے سنایا کہ دشمن نے تمہارے لئے بڑی طاقت اکٹھی کی ہے تو اس سے ڈرو ، تو اس چیز نے ان کے ایمان میں اور اضافہ کردیا اور وہ بولے کہ اللہ ہمارے لئے کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے ۔
وہ کہ جن سے لوگوں نے کہا کہ لوگوں نے تمہارے خلاف بڑا لشکر جمع کیا ہے لہٰذا تم ان سے ڈرو ۔ تو اس بات نے ان کے ایمان میں اور اضافہ کر دیا ۔ اور انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے اللہ کافی ہے اور وہ بڑا اچھا کارساز ہے ۔
اور وہ جن 123 سے لوگوں نے کہا کہ تمہارے خلاف بڑی فوج جمع ہوئی ہیں ، ان سے ڈرو تو یہ سن کر ان کا ایمان اور بڑھ گیا اور انہوں نے جواب دیا کہ ہمارے لیے اللہ کافی ہے اور وہی بہترین کار ساز ہے ۔
یہ ایسے لوگ ہیں کہ ان سے لوگوں نے کہا کہ کافروں نے تمہارے خلاف بہت بڑا لشکر تیار کر رکھا ہے سو ان سے ڈرو لیکن اس ( بات ) نے ان کے ایمان میں اضافہ کر دیا اور وہ کہنے لگے ہمارے لئے اللہ ( تعالیٰ ) ہی کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے ۔
وہ لوگ جن سے کہنے والوں نے کہا تھا : یہ ( مکہ کے کافر ) لوگ تمہارے ( مقابلے ) کے لیے ( پھر سے ) جمع ہوگئے ہیں ، لہذا ان سے ڈرتے رہنا ، تو اس ( خبر ) نے ان کے ایمان میں اور اضافہ کردیا اور وہ بول اٹھے کہ : ہمارے لیے اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے ۔ ( ٥٩ )
ان ( مومنوں ) کو لوگوں نے کہابلاشبہ:’’کفارنے تمہارے مقابلہ کو ایک بڑا لشکرجمع کیا ہے لہٰذاان سے بچو‘‘ تو انکاایمان اور بھی زیادہ ہوگیا اور کہنے لگے: ’’ہمیں تواللہ ہی کافی ہے اور وہ بہت اچھاکارساز ہے
وہ جن سے لوگوں نے کہا ( ف۳۳۸ ) کہ لوگوں نے ( ف۳۳۹ ) تمہارے لئے جتھا جوڑا تو ان سے ڈرو تو ان کا ایمان اور زائد ہوا اور بولے اللہ ہم کو بس ہے اور کیا اچھا کارساز ( ف۳٤۰ )
۔ ( یہ ) وہ لوگ ( ہیں ) جن سے لوگوں نے کہا کہ مخالف لوگ تمہارے مقابلے کے لئے ( بڑی کثرت سے ) جمع ہو چکے ہیں سو ان سے ڈرو ، تو ( اس بات نے ) ان کے ایمان کو اور بڑھا دیا اور وہ کہنے لگے: ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ کیا اچھا کارساز ہے