Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह की गवाही है और फ़रिश्तों की और अहले-इल्म की कि अल्लाह के सिवा कोई माबूद नहीं, वह क़ायम रखने वाला है इंसाफ़ का, उसके सिवा कोई माबूद नहीं, वह ज़बरदस्त है, हिकमत वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اﷲ تعالیٰ نے اور فرشتوں نے اوراہلِ علم نے گواہی دی ہے کہ بے شک اﷲ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اس حال میں کہ وہ انصاف پرقائم ہے،اس کے سواکوئی معبود نہیں،سب پر غالب ،کمال حکمت والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اللہ ، فرشتوں اور اہلِ علم کی گواہی ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ عدل وقسط کا قائم رکھنے والا ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ غالب اور حکمت والا ہے ۔

By Hussain Najfi

خود اللہ ، اس کے ملائکہ اور صاحبانِ علم گواہ ہیں کہ اس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے اور وہ عدل و انصاف کے ساتھ قائم و برقرار ہے اس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے جو زبردست ، حکمت والا ( دانا ) ہے ۔

By Moudoodi

اللہ نے خود اس بات کی شہادت دی ہے کہ اس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے 14 اور ( یہی شہادت ) فرشتوں اور سب اہل علم نے بھی دی ہے ۔ 15 وہ انصاف پر قائم ہے ۔ اس زبر دست حکیم کے سوا فی الواقع کوئی خدا نہیں ہے ۔

By Mufti Naeem

اللہ ) تعالیٰ ( ، فرشتے اور اہل علم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا کوئی معبود نہیں وہ عدل کو قائم رکھنے والے ہیں اس غالب اور حکمت والے کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اللہ نے خود اس بات کی گواہی دی ہے ، اور فرشتوں اور اہل علم نے بھی کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں جس نے انصاف کے ساتھ ( کائنات ) کا انتظام سنبھالا ہوا ہے ۔ اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں جس کا اقتدار بھی کامل ہے حکمت بھی کامل ۔

By Noor ul Amin

اللہ نے شہادت دی ہے کہ اس کے سواکوئی عبادت کے لائق نہیں ، فرشتوں اور اہلِ علم نے بھی شہادت دی ہے کہ وہ ( اللہ تعالیٰ ) انصاف کے ساتھ حکومت کررہا ہے اس کے سواکوئی معبودنہیں وہی زبردست ہے اور حکمت والا ہے

By Kanzul Eman

اور اللہ نے گواہی دی کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ( ف۳۸ ) اور فرشتوں نے اور عالموں نے ( ف۳۹ ) انصاف سے قائم ہو کر اس کے سوا کسی کی عبادت نہیں عزت والا حکمت والا ،

By Tahir ul Qadri

اﷲ نے اس بات پر گواہی دی کہ اس کے سوا کوئی لائقِ عبادت نہیں اور فرشتوں نے اور علم والوں نے بھی ( اور ساتھ یہ بھی ) کہ وہ ہر تدبیر عدل کے ساتھ فرمانے والا ہے ، اس کے سوا کوئی لائقِ پرستش نہیں وہی غالب حکمت والا ہے