(क़ाबिले-क़बूल) दीन तो अल्लाह के नज़दीक सिर्फ़ इस्लाम ही है, और अहले-किताब ने इख़्तिलाफ़ नहीं किया मगर बाद इसके कि उनको सही इल्म पहुँच चुका था आपस की ज़िद की वजह से, और जो कोई इनकार करे अल्लाह की आयतों का तो अल्लाह यक़ीनन जल्द हिसाब लेने वाला है।
یقینادین اﷲ تعالیٰ کے نزدیک اسلام ہے ، اور جن لوگوں کوکتاب دی گئی انہوں نے اختلاف نہیں کیا ۔مگراس کے بعدکہ ان کے پاس علم آچکاآپس میں ضدکی وجہ سے اورجواﷲ تعالیٰ کی آیات سے کفر کرتا ہے تویقینااﷲ تعالیٰ جلدحساب لینے والا ہے۔
اللہ کا اصل دین اسلام ہے ۔ اہلِ کتاب نے تو اس میں اختلاف علمِ حق کے آجانے کے بعد ، محض باہمی ضدم ضدا کے سبب سے ، کیا ہے اور جو لوگ اللہ کی آیات کا انکار کریں گے تو وہ یاد رکھیں کہ اللہ بہت جلد حساب چُکا دینے والا ہے ۔
بے شک خدا کے نزدیک سچا دین صرف اسلام ہے اور اہل کتاب نے ( دین حق میں ) اختلاف نہیں کیا مگر اپنے پاس علم آجانے ( اور اصل حقیقت معلوم ہو جانے ) کے بعد ۔ محض آپس کی شرارت و ضد اور ناحق کوشی کی بنا پر اور جو بھی آیاتِ الٰہیہ کا انکار کرے گا تو یقینا خدا بہت جلد حساب لینے والا ہے ۔
اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے ۔ 16 اس دین سے ہٹ کر جو مختلف طریقے ان لوگوں نے اختیار کیے ، جنہیں کتاب دی گئی تھی ، ان کے اس طرز عمل کی کوئی وجہ اس کے سوا نہ تھی کہ انہوں نے علم آ جانے کے بعد آپس میں ایک دوسرے پر زیادتی کرنے کے لیے ایسا کیا 17 اور جو کوئی اللہ کے احکام و ہدایات کی اطاعت سے انکار کر دے ، اللہ کو اس سے حساب لیتے کچھ دیر نہیں لگتی ۔
بلاشبہ دین اللہ ( تعالیٰ ) کے نزدیک اسلام ہی ہے اور اہل کتاب نے اپنے پاس ( صحیح ) علم آجانے کے بعد آپس کی ضد کی بنا پر ہی اختلاف کیا ۔ اور جو اللہ ( تعالیٰ ) کی آیتوں کا انکار کرے گا تو بیشک اللہ ( تعالیٰ ) جلد حساب لینے والے ہیں
بیشک ( معتبر ) دین تو اللہ کے نزدیک اسلام ہی ہے ، اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی انہوں نے الگ راستہ لاعلمی میں نہیں بلکہ علم آجانے کے بعد محض آپس کی ضد کی وجہ سے اختیار کیا اور جو شخص بھی اللہ کی آیتوں کو جھٹلائے تو ( اسے یاد رکھنا چاہئے کہ ) اللہ بہت جلد حساب لینے والا ہے ۔
اللہ کے ہاں دین صرف دین اسلام ہے اور اہل کتاب نے علم ( وحی ) آجانے کے بعد جو اختلاف کیا اس کی وجہ محض ان کی باہمی ضداور سرکشی تھی اورجو شخص اللہ کی آیات کا انکارکرتا ہے تواللہ کو حساب چکانے میں دیرنہیں لگتی
بیشک اللہ کے یہاں اسلام ہی دین ہے ( ف٤۰ ) اور پھوٹ میں نہ پڑے کتابی ( ف٤۱ ) مگر اس کے کہ انہیں علم آچکا ( ف٤۲ ) اپنے دلوں کی جلن سے ( ف٤۳ ) اور جو اللہ کی آیتوں کا منکر ہو تو بیشک اللہ جلد حساب لینے والا ہے ،
بیشک دین اﷲ کے نزدیک اسلام ہی ہے ، اور اہلِ کتاب نے جو اپنے پاس علم آجانے کے بعد اختلاف کیا وہ صرف باہمی حسد و عناد کے باعث تھا ، اور جو کوئی اﷲ کی آیتوں کا انکار کرے تو بیشک اﷲ حساب میں جلدی فرمانے والا ہے