जो लोग कहते हैं कि अल्लाह हम से यह वादा ले चुका है कि हम किसी रसूल को तसलीम न करें जब तक वह हमारे सामने ऐसी क़ुरबानी पेश न करे जिसको आग खा ले, उनसे कहिए कि मुझ से पहले तुम्हारे पास कई रसूल आए खुली निशानियाँ लेकर और वे चीज़ लेकर जिसको तुम कह रहे हो, फिर तुम ने क्यों उनको मार डाला, अगर तुम सच्चे हो।
جن لوگوں نے کہاکہ اﷲ تعالیٰ نے یقیناًہمیں حکم دیاہے کہ ہم کسی رسول پراس وقت تک ایمان نہ لائیں یہاں تک کہ وہ ہمارے سامنے ایسی قربانی لائے جسے آگ کھالے۔آپ کہہ دیں کہ مجھ سے پہلے رسول بھی تمہارے پاس واضح دلیلیں اوروہ کچھ بھی لا چکے ہیں جوتم نے کہا، پھرتم نے اُنہیں قتل کیوں کیا؟اگرتم واقعتاسچے تھے
جنہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمیں یہ ہدایت کر رکھی ہے کہ ہم اس وقت تک کسی رسول کی بات باور نہ کریں ، جب تک یہ وہ قربانی نہ پیش کرے ، جس کو کھانے کیلئے آگ اترے ۔ ان سے کہو کہ مجھ سے پہلے تمہارے پاس رسول کھلی کھلی نشانیاں اور وہ چیز بھی لے کر آئے ، جس کیلئے تم کہہ رہے ہو تو تم نے ان کو قتل کیوں کیا اگر تم سچے ہو؟1
یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ اللہ نے ہم سے عہد و اقرار لیا ہے کہ ہم اس وقت تک کسی رسول پر ایمان نہ لائیں ۔ جب تک وہ ہمارے سامنے ایسی قربانی پیش نہ کرے جسے ( غیبی ) آگ آکر کھا لے ۔ ان سے کہیئے ۔ مجھ سے پہلے تمہارے پاس بہت سے رسول ( ص ) روشن نشانیاں ( معجزے ) لے کر اور وہ ( نشانی ) بھی جو تم کہتے ہو لے کر آئے ۔ تو اگر تم ( اس شرط میں ) سچے ہو تو تم نے ان کو کیوں قتل کیا تھا؟ ۔
جو لوگ کہتے ہیں اللہ نے ہم کو ہدایت کر دی ہے کہ ہم کسی کو رسول تسلیم نہ کریں جب تک وہ ہمارے سامنے ایسی قربانی نہ کرے جسے﴿غیب سے آکر﴾ آگ کھا لے ان سے کہو تمہارے پاس مجھ سے پہلے بہت رسول آچکے ہیں جو بہت سی روشن نشانیاں لائے تھے اور وہ نشانی بھی لائے تھے جس کا تم ذکر کرتے ہو ، پھر اگر ﴿ایمان لانے کے لیے یہ شرط پیش کرنے میں﴾ تم سچے ہو تو ان رسولوں کو تم نے کیوں قتل کیا ؟ 129
یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ اللہ ( تعالیٰ ) نے ہم سے عہد لیا ہے کہ ہم کسی رسول پر ایمان نہ لائیں جب تک کہ وہ ہمارے پاس ایسی قربانی نہ پیش کرے جسے آگ کھا جائے ۔ آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ مجھ سے پہلے بھی یقینا تمہارے پاس بہت سے رسول دلائل کے ساتھ اور اس ( معجزہ ) کے ساتھ بھی جسے تم کہہ رہے ہو ، آئے تو اگر تم سچے ہوتو تم نے انہیں قتل کیوں کر ڈالا ۔
یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ : اللہ نے ہم سے یہ وعدہ لیا ہے کہ کسی پیغمبر پر اس وقت تک ایمان نہ لائیں جب تک وہ ہمارے پاس ایسی قربانی لے کر نہ آئے جسے آگ کھا جائے ۔ ( ٦٣ ) تم کہو کہ : مجھ سے پہلے تمہارے پاس بہت سے پیغمبر کھلی نشانیاں بھی لے کر آئے اور وہ چیز بھی جس کے بارے میں تم نے ( مجھ سے ) کہا ہے ۔ پھر تم نے انہیں کیوں قتل کیا اگر تم واقعی سچے ہو؟
( یہی وہ لوگ ہیں ) جنہوں نے کہاتھاکہ:بلاشبہ’’اللہ نے ہم سے عہدلے رکھا ہے کہ ہم کسی رسول پر ایمان نہ لائیں گے جب تک ( یہ معجزہ صا درنہ ہو ) کہ وہ ہمارے پاس قربانی لائے جسے آگ جلادے کہو:مجھ سے پہلے تمہارے پاس کئی رسول آئےجو واضح نشانیاں لائے تھے اور وہ نشانی بھی جو تم اب کہہ رہے ہوپھر اگرتم سچے ہوتوتم نے انہیں قتل کیوں کیا تھا؟
وہ جو کہتے ہیں اللہ نے ہم سے اقرار کر لیا ہے کہ ہم کسی رسول پر ایمان نہ لائیں جب تک ایسی قربانی کا حکم نہ لائے جس آگ کھائے ( ف۳٦۲ ) تم فرمادو مجھ سے پہلے بہت رسول تمہارے پاس کھلی نشانیاں اور یہ حکم لے کر آئے جو تم کہتے ہو پھر تم نے انہیں کیوں شہید کیا اگر سچے ہو ( ف۳٦۳ )
جو لوگ ( یعنی یہود حیلہ جوئی کے طور پر ) یہ کہتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں یہ حکم بھیجا تھا کہ ہم کسی پیغمبر پر ایمان نہ لائیں جب تک وہ ( اپنی رسالت کے ثبوت میں ) ایسی قربانی نہ لائے جسے آگ ( آکر ) کھا جائے ، آپ ( ان سے ) فرما دیں: بیشک مجھ سے پہلے بہت سے رسول واضح نشانیاں لے کر آئے اور اس نشانی کے ساتھ بھی ( آئے ) جو تم کہہ رہے ہو تو ( اس کے باوجود ) تم نے انہیں شہید کیوں کیا اگر تم ( اتنے ہی ) سچے ہو