आसमानों और ज़मीन की पैदाइश में और रात-दिन के बारी-बारी आने में अक़्ल वालों के लिए बहुत निशानियाँ हैं।
یقیناًآسمانوں اورزمین کی تخلیق میں،رات اوردن کے بدلنے میں عقل مندوں کے لیے بہت سی نشانیاں ہیں
بیشک آسمانوں اور زمین کی خلقت اور رات اور دن کی آمدوشد میں اہلِ عقل کیلئے بہت سی نشانیاں ہیں ۔
بے شک آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات دن کی ادل بدل میں صاحبانِ عقل کے لیے بڑی نشانیاں ہیں ۔
زمین 134 اور آسمانوں کی پیدائش میں اور رات اور دن کے باری باری سے آنے میں ان ہوشمند لوگوں کےلیے بہت نشانیاں ہیں
بیشک آسمانوںاور زمین کے پیدا کرنے میں اور رات اور دن تبدیل کرنے میں عقلمند وں کیلئے بڑی نشانیاں ہیں ۔
بیشک آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں اور رات دن کے باری باری آنے جانے میں ان عقل والوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں ۔
بلاشبہ آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں ، اور رات اور دن کے باری باری آنے جانے میں اہل عقل کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں
بیشک آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور رات اور دن کی باہم بدلیوں میں نشانیاں ہیں ( ف۳۷۵ ) عقلمندوں کے لئے ( ف۳۷٦ )
بیشک آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں اور شب و روز کی گردش میں عقلِ سلیم والوں کے لئے ( اللہ کی قدرت کی ) نشانیاں ہیں