Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अलबत्ता जो लोग अपने रब से डरते हैं उनके लिए ऐसे बाग़ात होंगे जिनके नीचे से नहरें बहती होंगी, वे उसमें हमेशा रहेंगे, यह अल्लाह की तरफ़ से मेज़बानी होगी, और जो कुछ अल्लाह के पास है नेक लोगों के लिए वही सबसे बेहतर है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

لیکن جو لوگ اپنے رب سے ڈرگئے،ان کے لئے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں،یہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے میزبانی ہے،اورجو اللہ تعالیٰ کے پاس ہے وہ نیک لوگوں کے لئے بہت ہی بہترہے۔

By Amin Ahsan Islahi

البتہ وہ لوگ جو اپنے رب سے ڈرتے رہے ، ان کیلئے ایسے باغ ہوں گے ، جن میں نہریں بہتی ہوں گی ، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔ یہ اللہ کی طرف سے ان کیلئے پہلی میزبانی ہوگی اور جو کچھ اللہ کے پاس اس کے وفادار بندوں کیلئے ہے ، وہ کہیں بہتر ہے ۔

By Hussain Najfi

مگر وہ لوگ جنہوں نے تقویٰ اختیار کیا ( واجبات ادا کئے اور محرمات سے اجتناب کیا ) ان کے لیے ایسے بہشت ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے یہ اللہ کی طرف سے ان کی مہمان نوازی ہوگی اور جو کچھ اس کے پاس ہے وہ نیکوکاروں کے لیے بہت اچھا ہے ۔

By Moudoodi

برعکس اس کے جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے ہوئے زندگی بسر کرتے ہیں ان کے لیے ایسے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، ان باغوں میں وہ ہمیشہ رہیں گے ، اللہ کی طرف سے یہ سامانِ ضیافت ہے ان کے لیے ، اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے نیک لوگوں کے لیے وہی سب سے بہتر ہے ۔

By Mufti Naeem

لیکن جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے رہتے ہیں ان کے لئے ایسی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوںگی جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے یہ اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف سے مہمانی ہوگی اور اللہ ( تعالیٰ ) کے پاس جو کچھ ہے وہ نیکوکاروں کے حق میں کہیں بہتر ہے

By Mufti Taqi Usmani

لیکن جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہوئے عمل کرتے ہیں ، ان کے لیے ایسے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، اللہ کی طرف سے میزبانی کے طور پر وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے ۔ اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ وہ نیک لوگوں کے لیے کہیں بہتر ہے ۔

By Noor ul Amin

ان میں سے جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے رہے ان کے لئے ایسے باغات ہیں جن میں نہریں جاری ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے یہ اللہ کے ہاں کی مہمانی ہوگی اورجو کچھ اللہ کے ہاں موجود ہے نیک لوگوں کے لئے بہت بہتر ہے

By Kanzul Eman

لیکن وہ جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں ان کے لئے جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہیں ہمیشہ ان میں رہیں اللہ کی طرف کی ، مہمانی اور جو اللہ پاس ہے وہ نیکوں کے لئے سب سے بھلا ( ف۳۸٦ )

By Tahir ul Qadri

لیکن جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے رہے ان کے لئے بہشتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ، وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ، اللہ کے ہاں سے ( ان کی ) مہمانی ہے اور ( پھر اس کا حریمِ قُرب ، جلوۂ حُسن اور نعمتِ وصال ، الغرض ) جو کچھ بھی اللہ کے پاس ہے وہ نیک لوگوں کے لئے بہت ہی اچھا ہے