ऐ ईमान वालो! सब्र करो और मुक़ाबले में मज़बूत रहो और लगे रहो, और अल्लाह से डरो, उम्मीद है कि तुम कामयाब हो जाओगे।
اے لوگوجوایمان لائے ہو!صبرکرواورمقابلے میں جمے رہواورمورچوں میں ڈٹے رہواور اﷲ تعالیٰ سے ڈرجاؤتاکہ تم کامیاب ہوجاؤ۔
اے ایمان والو! صبر کرو ، ثابت قدم رہو ، مقابلے کیلئے تیار رہو اور اللہ سے ڈرتے رہو ، تاکہ تم کامیاب رہو ۔
اے ایمان والو! صبر و تحمل سے کام لو ۔ اور ( کفار کے ) مقابلہ میں پامردی دکھاؤ ۔ اور ( خدمت دین کے لیے ) کمربستہ رہو ۔ تاکہ تم فوز و فلاح پاؤ ( اور دنیا و آخرت میں کامیاب ہو جاؤ ) ۔
اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، صبر سے کام لو ، باطل پرستوں کے مقابلہ میں پامردی دکھاؤ ، 141 حق کی خدمت کے لیے کمر بستہ رہو ، اور اللہ سے ڈرتے رہو ، امید ہے کہ فلاح پاؤ گے ۔ ؏۲۰
اے ایمان والو! صبر کرو اور ثابت قدم رہو اور مقابلے کیلئے تیارر ہو اور اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرتے رہو تاکہ تم کامیاب ہو جائو ۔
اے ایمان والو ! صبر اختیار کرو ، مقابلے کے وقت ثابت قدمی دکھاؤ ، اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے جمے رہو ۔ ( ٦٤ ) اور اللہ سے ڈرتے رہو ، تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو ۔
ا ے ایمان والو!صبرکرو ، اورایک دوسرے کو صبرکی نصیحت کرو اور ہر وقت جہادکے لئے تیار رہو ، اور اللہ سے ڈرتے رہو ، تاکہ تم کامیابی حاصل کرسکو
اے ایمان والو! صبر کرو ( ف۳۹۰ ) اور صبر میں دشمنوں سے آگے رہو اور سرحد پر اسلامی ملک کی نگہبانی کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو اس امید پر کہ کامیاب ہو ،
اے ایمان والو! صبر کرو اور ثابت قدمی میں ( دشمن سے بھی ) زیادہ محنت کرو اور ( جہاد کے لئے ) خوب مستعد رہو ، اور ( ہمیشہ ) اللہ کا تقوٰی قائم رکھو تاکہ تم کامیاب ہو سکو