(ऐ नबी) कह दें कि जो कुछ तुम्हारे सीनों में है उसको छुपाए रखो या ज़ाहिर कर दो अल्लाह उसको जानता है, और वह जानता है जो कुछ आसमानों में है और जो कुछ ज़मीन में है, और अल्लाह हर चीज़ पर क़ादिर है।
آپ کہہ دوجوتمہارے سینوں میں ہے، تم اسے چھپاؤیااسے ظاہر کرواﷲ تعالیٰ اس کوجانتاہے اورجوآسمانوں میں ہے اورجوزمین میں ہے اﷲ تعالیٰ اس کوبھی جانتا ہے اوراﷲ تعالیٰ ہرچیزپرپوری طرح قدرت رکھنے والاہے۔
کہہ دو کہ جو کچھ تمہارے دلوں میں ، اس کو چھپاؤ یا ظاہر کرو ، اللہ اس سے باخبر ہے اور وہ اس سب کو جانتا ہے ، جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔
کہہ دیجئے! جو کچھ تمہارے سینوں میں ہے ، تم اسے چھپاؤ یا اسے ظاہر کرو ، بہرحال خدا اسے جانتا ہے ۔ اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب کچھ جانتا ہے اور خدا ہر چیز پر قادر ہے ۔
اے نبی! لوگوں کو خبردار کر دو کہ تمہارے دلوں میں جو کچھ ہے ، اسے خواہ تم چھپاؤ یا ظاہر کرو ، اللہ بہرحال اسے جانتا ہے ، زمین و آسمان کی کوئی چیز اس کے علم سے باہر نہیں ہے اور اس کا اقتدار ہر چیز پر حاوی ہے ۔
آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے جو کچھ تمہارے سینوں میں ہے خواہ تم اس کو چھپائو یا ظاہر کرو ، اللہ ( تعالیٰ ) اسے جانتے ہیں ۔ اور اللہ ( تعالیٰ ) جانتے ہیں جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر قدرت رکھتے ہیں
۔ ( اے رسول ) لوگوں کو بتا دو کہ جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے تم اسے چھپاؤ یا ظاہر کرو ، اللہ اسے جان لے گا ۔ اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ، وہ سب جانتا ہے ، اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔
آپ کہہ دیجئے کہ جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اسے تم چھپائویاظاہر کرواللہ اسے خوب جانتا ہے نیزجوکچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ اسے بھی جانتا ہے اور اللہ ہرچیز پر قادرہے
تم فرمادو کہ اگر تم اپنے جی کی بات چھپاؤ یا ظاہر کرو اللہ کو سب معلوم ہے ، اور جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ، اور ہر چیز پر اللہ کا قابو ہے ،
آپ فرما دیں کہ جو تمہارے سینوں میں ہے خواہ تم اسے چھپاؤ یا اسے ظاہر کر دو اﷲ اسے جانتا ہے ، اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ خوب جانتا ہے ، اور اﷲ ہر چیز پر بڑا قادر ہے