Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जिस दिन हर शख़्स अपनी की हुई नेकी को अपने सामने मौजूद पाएगा, और जो बुराई की होगी उसको भी, उस दिन हर शख़्स यह तमन्ना करेगा कि काश! अभी यह दिन उससे बहुत दूर होता, और अल्लाह तुमको डराता है अपनी ज़ात से, और अल्लाह अपने बंदों पर बहुत मेहरबान है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جس دن ہرنفس اس کوموجودپائے گاجواس نے نیکی کی اورجواس نے برائی کی،اُس دن آدمی تمنا کرے گاکاش!اس کے اوراس کی برائیوں کے درمیان میں بہت دورکافاصلہ ہوتا، اوراﷲ تعالیٰ تمہیں اپنی ذات سے ڈرارہاہے،اوراﷲ تعالیٰ بندوں پربے حدنرمی کرنے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

جس دن ہر جان اپنی کی ہوئی نیکی کو اپنے سامنے موجود پائے گی اور جو برائی کی ہوگی ( اس کو بھی موجود پائے گی ) اور وہ آرزو کرے گی کہ کاش! اس کے اور اس کے درمیان ایک زمانۂ دراز حائل ہوتا اور اللہ اپنی ذات سے تمہیں ہوشیار کرتا ہے ۔ اللہ اپنے بندوں کے ساتھ بڑا مہربان ہے ۔

By Hussain Najfi

اس دن کو یاد کرو جب ہر شخص اس بھلائی کو اپنے سامنے پائے گا جو اس نے کی ہوگی ۔ اور برائی کو بھی ( جنہیں دیکھ کر ) خواہش کرے گا کہ کاش اس کے اور اس کے برے اعمال کے درمیان بڑا فاصلہ ہوتا ۔ اور خدا تمہیں اپنی ذات ( اپنے عذاب ) سے ڈراتا ہے اور خدا اپنے بندوں پر بڑا مہربان ہے ۔

By Moudoodi

وہ دن آنے والا ہے ، جب ہر نفس اپنے کیے کا پھل حاضر پائے گا خواہ اس نے بھلائی کی ہو یا برائی ۔ اس روز آدمی یہ تمنا کرے گا کہ کاش ابھی یہ دن اس سے بہت دور ہوتا! اللہ تمہیں اپنے آپ سے ڈراتا ہے اور وہ اپنے بندوں کا نہایت خیر خواہ ہے ۔ ؏۳ 27

By Mufti Naeem

جس دن ہر شخص اپنے سامنے موجود پائے گااپنی کی ہوئی نیکی کو اور اپنی کی ہوئی برائی کو ( اس روز ) تمناکریگا کہ کاش اس کے اور اس دن کے درمیان بہت لمبا فاصلہ ہوتا ۔ اور اللہ ( تعالیٰ ) تم کو اپنے سے ڈراتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) اپنے بندوں پر بہت ( ہی ) مہربان ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

وہ دن یاد رکھو جس دن کسی بھی شخص نے نیکی کا جو کام کیا ہوگا ، اسے اپنے سامنے موجود پائے گا ، اور برائی کا جو کام کیا ہوگا اس کو بھی ( اپنے سامنے دیکھ کر ) یہ تمنا کرے گا کہ کاش اس کے اور اس کی بدی کے درمیان بہت دور کا فاصلہ ہوتا ۔ اور اللہ تمہیں اپنے ( عذاب ) سے بچاتا ہے ، اور اللہ بندوں پر بہت شفقت رکھتا ہے ۔

By Noor ul Amin

وہ دن ( آنے والا ہے ) جب ہرشخص اپنے اچھے اعمال کو اپنے سامنے موجوددیکھ لے گااوراپنے برے اعمال کو بھی ، وہ تمنا کرے گا کاش اُس کی بداعمالیوں اور اُس کے درمیان طویل فاصلہ ہوتااوراللہ تمہیں اپنی ذات سے ڈراتا ہے اور اللہ بندوں پر ترس کھانے والا ہے

By Kanzul Eman

جس دن ہر جان نے جو بھلا کیا حاضر پائے گی ( ف٦۲ ) اور جو برا کام کیا ، امید کرے گی کاش مجھ میں اور اس میں دور کا فاصلہ ہوتا ( ف٦۳ ) اور اللہ تمہیں اپنے عذاب سے ڈراتا ہے ، اور اللہ بندوں پر مہربان ہے ،

By Tahir ul Qadri

جس دن ہر جان ہر اس نیکی کو بھی ( اپنے سامنے ) حاضر پا لے گی جو اس نے کی تھی اور ہر برائی کو بھی جو اس نے کی تھی ، تو وہ آرزو کرے گی: کاش! میرے اور اس برائی ( یا اس دن ) کے درمیان بہت زیادہ فاصلہ ہوتا ، اور اﷲ تمہیں اپنی ذات ( کے غضب ) سے ڈراتا ہے ، اور اﷲ بندوں پر بہت مہربان ہے