Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

(ऐ नबी) कहिए कि अगर तुम अल्लाह से मुहब्बत करते हो तो मेरी पैरवी करो, अल्लाह भी तुमसे मुहब्बत करेगा और तुम्हारे गुनाहों को माफ़ कर देगा, और अल्लाह बड़ा माफ़ करने वाला है, बड़ा मेहरबान है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں اگرتم اﷲ تعالیٰ سے محبت کرتے ہوتومیری پیروی کرو،اﷲ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا اورتمہارے گناہ معاف کرے گا،اوراﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا،بے حدرحم والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: اگر تم اللہ کو دوست رکھتے ہو تو میری پیروی کرو ، اللہ تم کو دوست رکھے گا اور تمہارے گناہوں کو بخشے گا اور اللہ بخشنے والا ، رحم فرمانے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے رسول! میری محبت کے دعویداروں سے ) کہہ دیں کہ اگر تم خدا سے ( سچی ) محبت رکھتے ہو تو میری پیروی کرو خدا بھی تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہوں کو بخش دے گا اور اللہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے ۔

By Moudoodi

اے نبی ! لوگوں سے کہہ دو کہ اگر تم حقیقت میں اللہ سے محبت رکھتے ہو ، تو میری پیروی اختیار کرو ، اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہاری خطاؤں کو در گزر فرمائے گا ۔ وہ بڑا معاف کرنے والا اور رحیم ہے ۔

By Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرمادیجئے کہ اگر تم اللہ ( تعالیٰ ) سے محبت رکھتے ہو تومیری اتباع کرو تب اللہ ( تعالیٰ ) ( بھی ) تم سے محبت فرمانے لگیں گے اور اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے گناہ معاف فرما دیں اور اللہ ( تعالیٰ ) بہت بخشنے والے بڑے مہربان ہیں

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! لوگوں سے ) کہہ دو کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری اتباع کرو ، اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہاری خاطر تمہارے گناہ معاف کردے گا ۔ اور اللہ بہت معاف کرنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

By Noor ul Amin

کہہ دیجئے اگرتم اللہ سے محبت رکھتے ہوتومیری پیروی کرواللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا اور اللہ بہت بخشنے والا ہے رحیم ہے

By Kanzul Eman

اے محبوب! تم فرمادو کہ لوگو اگر تم اللہ کو دوست رکھتے ہو تو میرے فرمانبردار ہوجاؤ اللہ تمہیں دوست رکھے گا ( ف٦٤ ) اور تمہارے گناہ بخش دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیب! ) آپ فرما دیں: اگر تم اﷲ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو تب اﷲ تمہیں ( اپنا ) محبوب بنا لے گا اور تمہارے لئے تمہارے گناہ معاف فرما دے گا ، اور اﷲ نہایت بخشنے والا مہربان ہے