बेशक अल्लाह ने आदम (अलै॰) को और नूह (अलै॰) को और आले-इब्राहीम और आले-इमरान (अलैहिमुस्सलाम) को पूरी दुनिया के ऊपर मुंतख़ब कर लिया है।
یقینااﷲ تعالیٰ نے تمام جہانوں میں سے آدم کواورنوح کو اورابراہیم کے خاندان کواورعمران کے خاندان کومنتخب فرمایا ہے۔
بیشک اللہ نے آدم ، نوح ، آلِ ابراہیم اور آلِ عمران کو اہلِ عالم کی رہنمائی کیلئے منتخب فرمایا ۔
بے شک اللہ نے آدم ، نو ح ، خاندانِ ابراہیم اور خاندانِ عمران کو سارے جہانوں سے منتخب کیا ہے ۔
اللہ 29 نے آدم اور نوح اور آلِ ابراہیم اور آلِ عمران 30 کو تمام دنیا والوں پر ترجیح دے کر ﴿اپنی رسالت کے لیے﴾ منتخب کیا تھا ۔
بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) نے منتخب فرمالیا آدم اور نوح اور ابراہیم ( علیہم السلام ) کے گھرانے کو اور عمران کے گھرانے کو سارے جہان والوں سے
اللہ نے آدم ، نوح ، ابراہیم کے خاندان ، اور عمران کے خاندان کو چن کر تمام جہانوں پر فضیلت دی تھی ۔
اللہ تعالیٰ نے آدم کو ، نوح کو ، آل ابراہیم اور آل عمران کو تمام اہل عالم میں سے ( رسالت کے لئے ) منتخب کیا تھا
بیشک اللہ نے چن لیا آدم اور نوح اور ابراہیم کی آل اولاد اور عمران کی آل کو سارے جہاں سے ( ف٦٦ )
بیشک اﷲ نے آدم ( علیہ السلام ) کو اور نوح ( علیہ السلام ) کو اور آلِ ابراہیم کو اور آلِ عمران کو سب جہان والوں پر ( بزرگی میں ) منتخب فرما لیا