ये सब एक-दूसरे की औलाद हैं, और अल्लाह सुनने वाला, जानने वाला है।
وہ ایک دوسرے کی اولاد ہیں اوراﷲ تعالیٰ سب کچھ سننے والا،سب کچھ جاننے والاہے۔
یہ ایک دوسرے کی ذریت ہیں اور اللہ سننے والا ، جاننے والا ہے ۔
جو ایک نسل ہے جن کے بعض بعض سے ہیں ( یہ اولاد ہے ایک دوسرے کی ) اور خدا بڑا سننے والا ، بڑا جاننے والا ہے ۔
یہ ایک سلسلے کے لوگ تھے ، جو ایک دوسرے کی نسل سے پیدا ہوئے تھے ۔ اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے ۔ 31
بعض ان میں سے بعض کی اولاد ہیں اور اللہ ( تعالیٰ سب کچھ ) سننے والے ، جاننے والے ہیں
یہ ایسی نسل تھی جس کے افراد ( نیکی اور اخلاص میں ) ایک دوسرے سے ملتے جلتے تھے ، ( ١٠ ) اور اللہ ( ہر ایک کی بات ) سننے والا ہے ، ہر چیز کا علم رکھتا ہے ۔
جوایک دوسرے کی اولادتھے اور اللہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے
یہ ایک نسل ہے ایک دوسرے سے ( ف٦۷ ) اور اللہ سنتا جانتا ہے ،
یہ ایک ہی نسل ہے ان میں سے بعض بعض کی اولاد ہیں ، اور اﷲ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے