मरियम ने कहाः ऐ मेरे (प्यारे) रब! मेरे यहाँ लड़का कैसे होगा जबकि किसी मर्द ने मुझे हाथ तक नहीं लगाया है, (अल्लाह ने फ़रमाया) इसी तरह अल्लाह पैदा करता है जो चाहता है, जब वह किसी काम का फ़ैसला कर लेता है तो उसको कहता है हो जा पस वह हो जाता है।
مریم نے کہا: ’’اے میرے رب!میرے ہاں لڑکاکیسے ہوگاحالانکہ کسی بشرنے مجھے ہاتھ تک نہیں لگایا؟‘‘(اللہ تعالیٰ نے)فرمایا : ’’اسی طرح اللہ تعالیٰ جو چاہتاہے پیداکرتاہے،جب وہ کسی کام کافیصلہ کرتاہے تو یقیناوہ اس سے کہتا ہے کہ ہوجاتووہ ہو جاتا ہے ۔
وہ بولی کہ: اے میرے پروردگار! میرے کس طرح لڑکا ہوگا جبکہ کسی مرد نے مجھے ہاتھ تک نہیں لگایا؟ ارشاد ہوا: اسی طرح اللہ پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے ۔ جب وہ کسی امر کا فیصلہ فرمالیتا ہے تو اس کو کہتا ہے کہ ہوجا! سو وہ ہوجاتا ہے ۔
۔ ( یہ بشارت سن کر ) مریم نے کہا: اے میرے پروردگار! میرے یہاں بچہ کہاں سے ہوگا ۔ حالانکہ مجھے کسی انسان ( مرد ) نے ہاتھ تک نہیں لگایا؟ ارشاد ہوا: بات اسی طرح ہے مگر خدا جو چاہتا ہے ( بلا اسباب بھی ) پیدا کرتا ہے ۔ جب وہ کسی کام کے کرنے کا فیصلہ کر لیتا ہے تو اسے حکم دیتا ہے کہ ہو جا تو بس وہ ہو جاتا ہے ۔
یہ سن کر مریم بولی پروردگار! ’’میرے ہاں بچہ کہاں سے ہوگا ، مجھے تو کسی شخص نے ہاتھ تک نہیں لگایا‘‘ ۔ جواب ملا’’ ایسا ہی ہوگا ، 44 اللہ جو چاھتا ہے پیدا کرتا ہے ۔ وہ جب کسی کام کے کرنے کا فیصلہ فرماتا ہے تو بس کہتا ہے کہ ہو جا اور وہ ہو جاتا ہے ‘‘ ۔
وہ کہنے لگیں اے میرے رب! میرے ( ہاں ) لڑکا کیونکر ہوگا؟ حالانکہ مجھے کسی شخص نے ہاتھ ( تک ) نہیں لگایا ۔ ارشاد ہوا ایسے ہی اللہ ( تعالیٰ ) پیدا فرماتے ہیں جو چاہتے ہیںجب وہ کسی کام کا فیصلہ کر لیتے ہیں تو اس سے فرما دیتے ہیں کہ ہو جا ، سو وہ ہوجاتا ہے
مریم نے کہا : پروردگار مجھ سے لڑکا کیسے پیدا ہوجائے گا جبکہ مجھے کسی بشر نے چھوا تک نہیں؟ اللہ نے فرمایا : اللہ اسی طرح جس کو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے ۔ جب وہ کوئی کام کرنے کا فیصلہ کرلیتا ہے تو صرف اتنا کہتا ہے کہ‘‘ ہوجا ’’ بس وہ ہوجاتا ہے ۔
مریم کہنے لگی: ’’میرے رب!میرے ہاں بچہ کیسے ہوگاجب کہ مجھے کسی آدمی نے چھواتک نہیں ؟‘‘اللہ نےجواب دیا’’ایساہی ہوگااللہ جو چاہتا ہے پید اکرتا ہے وہ جب کسی کام کافیصلہ کرلیتا ہے تواسے کہتا ہے’’ہوجا تووہ ہوجا تا ہے‘‘
فرمایا اللہ یوں ہی پیدا کرتا ہے جو چاہے جب ، کسی کام کا حکم فرمائے تو اس سے یہی کہتا ہے کہ ہوجا وہ فوراً ہوجاتا ہے ،
۔ ( مریم علیہا السلام نے ) عرض کیا: اے میرے رب! میرے ہاں کیسے لڑکا ہوگا درآنحالیکہ مجھے تو کسی شخص نے ہاتھ تک نہیں لگایا ، ارشاد ہوا: اسی طرح اﷲ جو چاہتا ہے پیدا فرماتا ہے ، جب کسی کام ( کے کرنے ) کا فیصلہ فرما لیتا ہے تو اس سے فقط اتنا فرماتا ہے کہ ’ہو جا‘ وہ ہو جاتا ہے