और वे रसूल होंगे बनी-इस्राईल की तरफ़ कि मैं तुम्हारे पास निशानी लेकर आया हूँ तुम्हारे रब की तरफ़ से, कि मैं तुम्हारे लिए मिट्टी से परिंदे जैसी सूरत बनाता हूँ फिर उसमें फूँक मारता हूँ तो वह अल्लाह के हुक्म से सचमुच का परिंदा बन जाता है, और मैं अल्लाह के हुक्म से पैदाइशी अंधे और कोढ़ी को अच्छा करता हूँ और अल्लाह ही के हुक्म से मुर्दे को ज़िंदा करता हूँ, और मैं तुमको बताता हूँ कि तुम क्या खाते और क्या जमा करके रखते हो अपने घरों में, बेशक इसमें तुम्हारे लिए बड़ी निशानी है अगर तुम ईमान रखते हो।
اور وہ بنی اسرائیل کی جانب رسول ہوگا، ‘‘ بلاشبہ میں یقیناًتمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نشانی لایا ہوں کہ میں یقیناًتمہارے لئے مٹی سے پرندے کی صورت جیسی چیز بناتا ہوں پھر اس میں پھونک مارتا ہوں تو وہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے پرندہ بن جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے حکم سے میں پیدائشی اندھے کو اورکوڑھی کو ٹھیک کرتاہوں اور مُردوں کو بھی زندہ کرتا ہوں اور میں تمہیں خبردیتا ہوں کہ تم کیا کھاتے ہو اورکیا اپنے گھروں میں ذخیرہ کرتے ہوبلاشبہ اس میں یقیناتمہارے لئے نشانی ہے اگر تم ایمان والے ہو۔
اور اس کو بنی اسرائیل کی طرف رسول بنا کر بھیجے گا ۔ ( چنانچہ اس نے بنی اسرائیل کو دعوت دی ) کہ میں تمہارے خداوند کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں ۔ میں تمہارے لئے مٹی سے پرندوں کی صورت کی ماند صورت بناتا ہوں ، پھر اس میں پھونک مارتا ہوں تو وہ اللہ کے حکم سے واقعی پرندہ بن جاتی ہے اور میں اللہ کے حکم سے اندھے اور کوڑھی کو اچھا اور مردوں کو زندہ کردیتا ہوں اور میں تمہیں بتا سکتا ہوں جو کچھ تم کھاتے اور ذخیرہ کرتے ہو اپنے گھروں میں ۔ بیشک ان باتوں کے اندر تمہارے لئے نشانی ہے ، اگر تم ایمان رکھنے والے ہو ۔
اور اسے بنی اسرائیل کی طرف اپنا رسول بنائے گا ۔ ( اور جب وہ مبعوث ہوگا تو کہے گا کہ ) میں تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے معجزہ لے کر آیا ہوں کہ میں تمہارے لئے مٹی سے پرندہ کی صورت بناتا ہوں اور اس میں پھونک مارتا ہوں تو وہ خدا کے حکم سے پرندہ بن جاتا ہے ۔ اور میں خدا کے حکم سے مادر زاد اندھے اور کوڑھی کو شفا دیتا ہوں اور مردوں کو زندہ کرتا ہوں ۔ اور جو کچھ تم کھاتے ہو ۔ اور اپنے گھروں میں جمع کرتے ہو وہ تمہیں بتاتا ہوں بے شک اس میں تمہارے لئے ( خدا کی قدرت اور میری نبوت کی ) بڑی نشانی ہے اگر تم ایمان لانے والے ہو ۔
اور بنی اسرائیل کی طرف اپنا رسول مقرر کرے گا‘‘ ۔ ﴿اور جب وہ بحیثیت رسول بنی اسرائیل کے پاس آیا تو اس نے کہا﴾ ’’ میں تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس نشانی لے کر آیا ہوں ۔ میں تمہارے سامنے مٹی سے پرندے کی صورت کا ایک مجسمہ بناتا ہوں اور اس میں پھونک مارتا ہوں ، وہ اللہ کے حکم سے پرندہ بن جاتا ہے ۔ میں اللہ کے حکم سے مادر زاد اندھے اور کوڑھی کو اچھا کرتا ہوں اور مردے کو زندہ کرتا ہوں ۔ میں تمہیں بتاتا ہوں کہ تم کیا کھاتے ہو اور کیا اپنے گھروں میں ذخیرہ کر کے رکھتے ہو ۔ اس میں تمہارے لیے کافی نشانی ہے اگر تم ایمان لانے والے ہو ۔ 45
اور وہ بنی اسرائیل کی طرف پیغمبر ہونگے ۔ ( وہ بنی اسرائیل سے کہیں گے کہ ) بیشک میں تمہارے رب کی طرف سے تمہارے لیے نشانی لیکرآیا ہوںکہ میں تمہارے لیے مٹی سے پرندوں کی سی صورت بناتا ہوں پھر اس میں پھونک مارتا ہوں تو وہ اللہ ( تعالیٰ ) کے حکم سے پرندہ بن جاتا ہے اور میں اللہ ( تعالیٰ ) کے حکم سے پیدائشی نابینے اور کوڑھی کو تندرست کرتا ہوں اور مُردوں کو زندہ کرتا ہوں اور میں بتاتا ہوں جو کچھ تم کھاتے ہو اور جو کچھ تم اپنے گھروں میں ذخیرہ کرتے ہو ۔ بیشک اس میں تمہارے لیے بڑی نشانی ہے اگر تم ایمان والے ہو
اور اسے بنی اسرائیل کے پاس رسول بنا کربھیجے گا ( جو لوگوں سے یہ کہے گا ) کہ : میں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک نشانی لے کر آیا ہوں ، ( اور وہ نشانی یہ ہے ) کہ میں تمہارے سامنے گارے سے پرندے جیسی ایک شکل بناتا ہوں ، پھر اس میں پھونک مارتا ہوں ، تو وہ اللہ کے حکم سے پرندہ بن جاتا ہے ، اور میں اللہ کے حکم سے مادر زاد اندھے اور کوڑھی کو تندرست کردیتا ہوں ، اور مردوں کو زندہ کردیتا ہوں ، اور تم لوگ جو کچھ اپنے گھروں میں کھاتے یا ذخیرہ کر کے رکھتے ہو میں ہو سب بتا دیتا ہوں ۔ ( ٢٠ ) اگر تم ایمان لانے والے ہو تو ان تمام باتوں میں تمہارے لیے ( کافی ) نشانی ہے ۔
اور اسے بنی اسرائیل کی طرف رسول بناکربھیجے گا ، ( وہ لوگوں سے کہے گا ) میں تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس نشانی لایاہوں میں تمہارے سامنے مٹی سے ایک پر ندے کی شکل بناتا ہوں ، پھر اس میں پھونک مارتاہوں تووہ اللہ کے حکم سے واقعی پر ندہ بن جاتا ہے نیزمیں اللہ کے حکم سے پیدائشی اندھے اور کو ڑھی کو ٹھیک کرتا ہوں اور مرُدوں کو زندہ کرتا ہوں اور جو کچھ تم کھاتے ہو اور جو اپنے گھروں میں ذخیرہ کرتے ہو سب تمہیں بتلا دیتاہوں اگر تم ایمان لانے والے ہو تو تمہارے لئے ان باتوں میں نشانی ہے
اور رسول ہوگا بنی اسرائیل کی طرف ، یہ فرماتا ہو کہ میں تمہارے پاس ایک نشانی لایا ہوں ( ف۹۹ ) تمہارے رب کی طرف سے کہ میں تمہارے لئے مٹی سے پرند کی سی مورت بناتا ہوں پھر اس میں پھونک مارتا ہوں تو وہ فوراً پرند ہوجاتی ہے اللہ کے حکم سے ( ف۱۰۰ ) اور میں شفا دیتا ہوں مادر زاد اندھے اور سفید داغ والے کو ( ف۱۰۱ ) اور میں مردے جلاتا ہوں اللہ کے حکم سے ( ف۱۰۲ ) اور تمہیں بتاتا ہوں جو تم کھاتے اور جو اپنے گھروں میں جمع کر رکھتے ہو ، ( ف۱۰۳ ) بیشک ان باتوں میں تمہارے لئے بڑی نشانی ہے اگر تم ایمان رکھتے ہو ،
اور وہ بنی اسرائیل کی طرف رسول ہو گا ( ان سے کہے گا ) کہ بیشک میں تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے ایک نشانی لے کر آیا ہوں میں تمہارے لئے مٹی سے پرندے کی شکل جیسا ( ایک پُتلا ) بناتا ہوں پھر میں اس میں پھونک مارتا ہوں سو وہ اﷲ کے حکم سے فوراً اڑنے والا پرندہ ہو جاتا ہے ، اور میں مادرزاد اندھے اور سفید داغ والے کو شفایاب کرتا ہوں اور میں اﷲ کے حکم سے مُردے کو زندہ کر دیتا ہوں ، اور جو کچھ تم کھا کر آئے ہو اور جو کچھ تم اپنے گھروں میں جمع کرتے ہو میں تمہیں ( وہ سب کچھ ) بتا دیتا ہوں ، بیشک اس میں تمہارے لئے نشانی ہے اگر تم ایمان رکھتے ہو