और मैं तस्दीक़ करने वाला हूँ मुझसे पहले आने वाली किताब तौरात की, और ताकि उन बअज़ चीज़ों को तुम्हारे लिए हलाल ठहराऊँ जो तुम पर हराम कर दी गई हैं, और मैं तुम्हारे पास तुम्हारे रब की तरफ़ से निशानी लेकर आया हूँ, पस तुम अल्लाह से डरो और मेरी इताअत करो।
اورتصدیق کرنے والا ہوں اس کے لیے جومجھ سے پہلے تورات میں سے ہے اورتاکہ میں بعض وہ چیزیں تمہارے لئے حلال کر دوں جو تم پر حرام کردی گئی تھیں، اورمیں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں چنانچہ اللہ تعالیٰ سے ڈرجاؤ اورمیری اطاعت کرو۔
اور میں مصداق ہوں اپنے سے پیشتر سے آئی ہوئی تورات کا اور اس لئے ( آیاہوں ) کہ بعض ان چیزوں کو تمہارے لئے حلال ٹھہراؤں جو تم پر حرام کردی گئی ہیں اور میں تمہارے پاس تمہارے خداوند کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں تو اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو ۔
اور جو مجھ سے پہلے ( توراۃ ) موجود ہے میں اس کی تصدیق کرتا ہوں اور ( میرے آنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ) میں تمہارے لئے ان چیزوں میں سے بعض کو حلال کروں جو تم پر حرام تھیں ۔ اور میں تمہارے پروردگار کی طرف سے اعجاز کے ساتھ تمہارے پاس آیا ہوں ۔ لہٰذا اللہ ( کی نافرمانی ) سے ڈرو ۔ اور میری اطاعت کرو ۔
اور میں اس تعلیم و ہدایت کی تصدیق کرنے والا بن کر آیا ہوں جو تورات میں سے اس وقت میرے زمانہ میں موجود ہے ۔ 46 اور اس لیے آیا ہوں کہ تمہارے لیے بعض ان چیزوں کو حلال کر دوں جو تم پر حرام کر دی گئی ہیں ۔ 47 دیکھو ، میں تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس نشانی لے کر آیا ہوں ، لہٰذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو ۔
اور میں تصدیق کرنے والا ہوں اپنے سے پہلی کتاب تورات کی اور میں ( اس لیے آیا ہوں کہ ) تم پر بعض حرام کردہ چیزوں میں سے حلال کردوںاور میں تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نشانی لایا ہوں لہٰذا تم اللہ ( تعالیٰ ) سے ڈرو اور میری فرمانبرداری اختیار کرو ۔
اور جو کتاب مجھ سے پہلے آچکی ہے ، یعنی تورات ، میں اس کی تصدیق کرنے والا ہوں ، اور ( اس لیے بھیجا گیا ہوں ) تاکہ کچھ چیزیں جو تم پر حرام کی گئی تھیں ، اب تمہارے لیے حلال کردوں ۔ ( ٢١ ) اور میں تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں ، لہذا اللہ سے ڈرو اور میرا کہنا مانو ۔
اور تورات میرے زمانہ میں ہے میں اس کی تصدیق کرتاہوں نیزبعض باتیںجو تم پر حرام کردی گئی ہیں انہیں تمہارے لئے حلال کردوں اور میں تمہارے پاس تمہارے رب کی نشانی لے کرآیاہوں لہٰذااللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
اور تصدیق کرتا آیا ہوں اپنے سے پہلے کتاب توریت کی اور اس لئے کہ حلال کروں تمہارے لئے کچھ وہ چیزیں جو تم پر حرام تھیں ( ف۱۰٤ ) اور میں تمہارے پاس پاس تمہارے رب کی طرف سے نشانی لایا ہوں ، تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو ،
اور میں اپنے سے پہلے اتری ہوئی ( کتاب ) تورات کی تصدیق کرنے والا ہوں اور یہ اس لئے کہ تمہاری خاطر بعض ایسی چیزیں حلال کر دوں جو تم پر حرام کر دی گئی تھیں اور تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں ، سو اﷲ سے ڈرو اور میری اطاعت اختیار کر لو