ऐ हमारे रब! हम ईमान लाए उस पर जो आपने उतारा और हमने रसूल की पैरवी की, पस आप हमें लिख दें गवाही देने वालों में से।
اے ہمارے رب ! جو آپ نے نازل کیا ہے ہم اس پرایمان لائے ہیں اورہم نے رسول کی پیروی کی ہے چنانچہ ہمیں بھی گواہی دینے والوں کے ساتھ لکھ لیجئے۔‘‘
اے ہمارے پروردگار! ہم ایمان لائے اس چیز پر جو تونے اتاری اور ہم نے رسول کی پیروی کی ، سو تو ہم کو گواہی دینے والوں میں لکھ ۔
اور کہا اے ہمارے پروردگار جو کچھ تو نے نازل کیا ہے ہم اس پر ایمان لائے ہیں اور ہم نے رسول ( عیسیٰ ) کی پیروی اختیار کی ۔ لہٰذا ہمیں ( حق کی ) گواہی دینے والوں ( کے دفتر ) میں درج فرما ۔
مالک! جو فرمان تو نے نازل کیا ہے ہم نے اسے مان لیا اور رسول کی پیروی قبول کی ، ہمارا نام گواہی دینے والوں میں لکھ لے ‘‘ ۔
اے ہمارے رب! ہم اس پر ایمان لائے جو آپ نے نازل فرمایا اور ہم نے رسول کی اتباع کی آپ ہمیں ان لوگوں کے ساتھ لکھ دیجئے جو حق کی گواہی دینے والے ہیں
اے ہمارے رب ! آپ نے جو کچھ نازل کیا ہے ہم اس پر ایمان لائے ہیں اور ہم نے رسول کی اتباع کی ہے ، لہذا ہمیں ان لوگوں میں لکھ لیجیے جو ( حق کی ) گواہی دینے والے ہیں ۔
اے ہمارے رب!ہم نے مان لیاجو تونے نازل کیا ہے اور ہم نے رسول کی پیروی کی ، لہٰذاہمارانام گواہی دینے والوں میں لکھ لے‘‘
اے رب ہمارے! ہم اس پر ایمان لائے جو تو نے اتارا اور رسول کے تابع ہوئے تو ہمیں حق پر گواہی دینے والوں میں لکھ لے ،
اے ہمارے رب! ہم اس کتاب پر ایمان لائے جو تو نے نازل فرمائی اور ہم نے اس رسول کی اتباع کی سو ہمیں ( حق کی ) گواہی دینے والوں کے ساتھ لکھ لے