Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वही है जो तुम्हारी सूरत बनाता है माँ के पेट में जिस तरह चाहता है, उसके सिवा कोई माबूद नहीं, वह ज़बरदस्त है, हिकमत वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہی ہے جو رحموں میں جیسے چاہتا ہے تمہاری صورتیں بنا دیتا ہے،اُس کے سواکوئی معبود نہیں،وہ سب پرغالب ، کمال حکمت والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

وہی ہے جو تمہاری صورت گری کرتا ہے رحموں کے اندر ، جس طرح چاہتا ہے ۔ نہیں کوئی معبود مگر وہ ۔ وہ غالب اور حکمت والا ہے ۔

By Hussain Najfi

وہ ( خدا ) وہی ہے جو ماں کے پیٹ میں جس طرح چاہتا ہے ، تمہاری صورتیں بناتا ہے ۔ اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے ۔ وہ زبردست اور بڑی حکمت والا ہے ۔

By Moudoodi

وہی تو ہے جو تمہاری ماؤں کے پیٹ میں تمہاری صورتیں ، جیسی چاہتا ہے ، بناتا ہے ۔ 4 اس زبردست حکمت والے کے سوا کوئی اور خدا نہیں ہے ۔

By Mufti Naeem

وہی تو اللہ ( تعالیٰ ) ہے جو جس طرح چاہتا ہے ( مائوں کے ) رحموں میں تمہارے نقشے ( صورتیں ) بناتا ہے ۔ اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں وہ بڑے زبردست ہیں حکمت والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

وہی ہے جو ماؤں کے پیٹ میں جس طرح چاہتا ہے تمہاری صورتیں بناتا ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ زبردست اقتدار کا بھی مالک ہے ، اعلی درجے کی حکمت کا بھی ( ٢ )

By Noor ul Amin

وہی جیسے چاہتا ہے تمہاری مائوں کے پیٹ میں تمہاری صورتیں بناتا ہے اس کے سواکوئی معبودنہیں وہ زبردست ہے حکمت والا ہے

By Kanzul Eman

وہی ہے کہ تمہاری تصویر بناتا ہے ماؤں کے پیٹ میں جیسی چاہے ( ف٤ ) اس کے سوا کسی کی عبادت نہیں عزت والا حکمت والا ( ف۵ )

By Tahir ul Qadri

وہی ہے جو ( ماؤں کے ) رحموں میں تمہاری صورتیں جس طرح چاہتا ہے بناتا ہے ، اس کے سوا کوئی لائقِ پرستش نہیں ( وہ ) بڑا غالب بڑی حکمت والا ہے