Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वही है जिसने तुम्हारे ऊपर किताब उतारी, उसमें बअज़ आयतें साफ़-साफ़ हैं, वह किताब की असल हैं, और दूसरी आयतें “मुतशाबेह” हैं, पस जिनके दिलों में टेढ़ापन है वह मुतशाबेह आयतों के पीछे पड़ जाते हैं, फ़ित्ने की ग़र्ज़ से और उसके मतलब की तलाश में; हालाँकि उनका मतलब कोई नहीं जानता अल्लाह के सिवा, और जो लोग पुख़्ता इल्म वाले हैं वह कहते हैं कि हम उस पर ईमान लाए, सब हमारे रब की तरफ़ से है, और नसीहत वही लोग क़बूल करते हैं जो अक़्ल वाले हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہی ہے جس نے آپ پرکتاب اُتاری ،جس میں سے بعض محکم آیات ہیں وہی کتاب کی اصل ہیں اور کچھ دوسری کئی معنوں میں ملتی جلتی ہیں،پھرجن کے دلوں میں کجی ہے وہ اس میں سے ان آیات کے پیچھے لگ جاتے ہیں جوکئی معنوں میں ملتی جلتی ہیں،فتنہ کی تلاش کے لئے اور اس کی اصل مرادکی تلاش کے لئے ،حالانکہ ان کی اصل مراد کو اﷲ تعالیٰ کے سواکوئی نہیں جانتا، اورعلم میں پختگی رکھنے والے لوگ کہتے ہیں کہ ہم اُس پر ایمان لائے،سب ہی ہمارے رب کی طرف سے ہیں اورنصیحت نہیں قبول کرتے مگر جو عقل مند ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

وہی ہے جس نے تمہارے اوپر کتاب اتاری ، جس میں محکم آیات ہیں ، جو اصل کتاب کا درجہ رکھتی ہیں اور دوسری کچھ آیتیں اس میں ایسی ہیں جو متشابہ ہیں ۔ تو جن کے دلوں میں کجی ہے ، وہ اس میں سے متشابہات کے درپے ہوتے ہیں ، تاکہ فتنہ پیدا کریں اور ان کی حقیقت وماہیت معلوم کریں ، حالانکہ ان کی اصل حقیقت اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا اور جو لوگ علم میں راسخ ہیں ، وہ یوں کہتے ہیں کہ ہم ان پر ایمان لائے ، یہ سب ہمارے رب ہی کے پاس سے ہیں اور یاد دہانی تو اہل عقل ہی حاصل کرتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

وہ وہی ہے جس نے آپ پر ایسی کتاب نازل کی جس میں کچھ آیتیں تو محکم ہیں ۔ جو کتاب کی اصل و بنیاد ہیں اور کچھ متشابہ ہیں اب جن لوگوں کے دلوں میں کجی ( ٹیڑھ ) ہے ۔ تو وہ فتنہ برپا کرنے اور من مانی تاویلیں کرنے کی خاطر متشابہ آیتوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں ۔ حالانکہ خدا اور ان لوگوں کے سوا جو علم میں مضبوط و پختہ کار ہیں اور کوئی ان کی تاویل ( اصل معنی ) کو نہیں جانتا ۔ جو کہتے ہیں کہ ہم اس ( کتاب ) پر ایمان لائے ہیں یہ سب ( آیتیں ) ہمارے پروردگار کی طرف سے ہیں اور نصیحت کا اثر صرف عقل والے ہی لیتے ہیں ۔

By Moudoodi

وہی خدا ہے ، جس نے یہ کتاب تم پر نازل کی ہے ۔ اس کتاب میں دو طرح کی آیات ہیں: ایک محکمات ، جو کتاب کی اصل بنیاد ہیں 5 اور دوسری متشا بہات 6 ۔ جن لوگوں کے دلوں میں ٹیڑھ ہے ، وہ فتنے کی تلاش میں ہمیشہ متشابہات ہی کے پیچھے پڑے رہتے ہیں اور ان کو معنی پہنانے کی کو شش کیا کرتے ہیں ، حالانکہ ان کا حقیقی مفہوم اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا ۔ بخلا ف اس کے جو لوگ علم میں پختہ کار ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ ہمارا ان پر ایمان ہے ، یہ سب ہمارے رب ہی کی طرف سے ہیں ۔ 7 اور سچ یہ ہے کہ کسی چیز سے صحیح سبق صرف دانشمند لوگ ہی حاصل کرتے ہیں ۔

By Mufti Naeem

وہی تو اللہ ( تعالیٰ ) ہے جس نے آپ ( ﷺ ) پر کتاب ( قرآن مجید ) نازل فرمائی جس کی بعض آیتیں واضح ہیں وہی آیتیں اصل اور ( بنیادی ) ہیں اور بعض آیتیں متشابہات ہیں ۔ پس وہ لوگ جن کے دلوں میں ٹیڑھا پن ہے پس وہ فتنہ و فساد کی غرض سے اور غلط مطلب ڈھونڈنے کے لئے متشابہات کے پیچھے پڑے رہتے ہیں ۔ حالانکہ اس کا حقیقی مطلب اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ۔ اور پختہ علم والے یہی کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لا چکے سب ہمارے رب کی طرف سے ہے ۔ اور نصیحت تو بس عقل والے ہی قبول کرتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے رسول ) وہی اللہ ہے جس نے تم پر کتاب نازل کی ہے جس کی کچھ آیتیں تو محکم ہیں جن پر کتاب کی اصل بنیاد ہے اور کچھ دوسری آیتیں متشابہ ہیں ۔ ( ٣ ) اب جن لوگوں کے دلوں میں ٹیڑھ ہے وہ ان متشابہ آیتوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں تاکہ فتنہ پیدا کریں اور ان آیتوں کی تاویلات تلاش کریں ، حالانکہ ان آیتوں کا ٹھیک ٹھیک مطلب اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا ، اور جن لوگوں کا علم پختہ ہے وہ یہ کہتے ہیں کہ : ہم اس ( مطلب ) پر ایمان لاتے ہیں ( جو اللہ کو معلوم ہے ) سب کچھ ہمارے پروردگار ہی کی طرف سے ہے ، اور نصیحت وہی لوگ حاصل کرتے ہیں جو عقل والے ہیں ۔

By Noor ul Amin

وہی توہے جس نے آپ پر کتاب نازل کی جس کی کچھ آیات واضح احکامات والی ہیں اور یہی کتاب کی اصل بنیادہیں اور کچھ دوسری آیات متشابہات ہیں اب جن لوگوں کے دلوں میں کھوٹ ہوتا ہے وہ فتنہ انگیزی کی خاطرمتشابہات آیات ہی کے پیچھے پڑے رہتے ہیں اور انہی ( متشابہات ) آیات کے ( اپنی خواہشات نفس کے مطابق ) معنی نکالتے رہتے ہیں حالانکہ ان کاصحیح مفہوم اللہ کے سواکوئی نہیں جانتا اورجو علم میں پختہ ہیں کہتے ہیں کہ ہم ان ( متشابہات ) پرایمان لائے ساری آیات ہمارے رب کی طرف سے ہیں اور نصیحت توصرف عقل مندلوگ ہی حاصل کرتے ہیں

By Kanzul Eman

وہی ہے جس نے تم پر یہ کتاب اتاری اس کی کچھ آیتیں صاف معنی رکھتی ہیں ( ف٦ ) وہ کتاب کی اصل ہیں ( ف۷ ) اور دوسری وہ ہیں جن کے معنی میں اشتباہ ہے ( ف۸ ) وہ جن کے دلوں میں کجی ہے ( ف۹ ) وہ اشتباہ والی کے پیچھے پڑتے ہیں ( ف۱۰ ) گمراہی چاہنے ( ف۱۱ ) اور اس کا پہلو ڈھونڈنے کو ( ف۱۲ ) اور اس کا ٹھیک پہلو اللہ ہی کو معلوم ہے ( ف۱۳ ) اور پختہ علم والے ( ف۱٤ ) کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لائے ( ف۱۵ ) سب ہمارے رب کے پاس سے ہے ( ف۱٦ ) اور نصیحت نہیں مانتے مگر عقل والے ( ف۱۷ )

By Tahir ul Qadri

وہی ہے جس نے آپ پر کتاب نازل فرمائی جس میں سے کچھ آیتیں محکم ( یعنی ظاہراً بھی صاف اور واضح معنی رکھنے والی ) ہیں وہی ( احکام ) کتاب کی بنیاد ہیں اور دوسری آیتیں متشابہ ( یعنی معنی میں کئی احتمال اور اشتباہ رکھنے والی ) ہیں ، سو وہ لوگ جن کے دلوں میں کجی ہے اس میں سے صرف متشابہات کی پیروی کرتے ہیں ( فقط ) فتنہ پروری کی خواہش کے زیرِ اثر اور اصل مراد کی بجائے من پسند معنی مراد لینے کی غرض سے ، اور اس کی اصل مراد کو اﷲ کے سوا کوئی نہیں جانتا ، اور علم میں کامل پختگی رکھنے والے کہتے ہیں کہ ہم اس پر ایمان لائے ، ساری ( کتاب ) ہمارے رب کی طرف سے اتری ہے ، اور نصیحت صرف اہلِ دانش کو ہی نصیب ہوتی ہے