Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

(ऐ नबी) कह दीजिए कि अहले-किताब आओ एक ऐसी बात की तरफ़ जो हमारे और तुम्हारे दरमियान बराबर है, वह यह कि हम अल्लाह के सिवा किसी की इबादत न करें और उसके साथ किसी को शरीक न ठहराएं, और हम में से कोई किसी दूसरे को अल्लाह के सिवा रब न बनाए, फिर अगर वे उससे मुँह मोड़ लें तो कह दो कि तुम गवाह रहना कि हम फ़रमाँबरदार हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں اے اہلِ کتاب! اس کلمے کی طرف آؤ جوہمارے درمیان اورتمہارے درمیان برابرہے یہ کہ ہم اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں اور ہم اللہ تعالیٰ کے سوا ایک دوسرے کو بھی رب نہ بنائیں۔ پھراگر وہ منہ موڑیں تو آپ کہہ دیں کہ تم گواہ ہوجاؤ بلاشبہ ہم مسلمان ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

کہہ دو: اے اہلِ کتاب! اس چیز کی طرف آؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان یکساں مشترک ہے ۔ یہ کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں اور نہ اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک ٹھہرائیں اور نہ ہم میں سے کوئی ایک دوسرے کو اللہ کے سوا رب ٹھہرائے ۔ اگر وہ اس چیز سے اعراض کریں تو کہہ د کہ گواہ رہو کہ ہم تو مسلم ہیں ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) کہیے اے اہل کتاب! آؤ ایک ایسی بات کی طرف جو ہمارے اور تمہارے درمیان مشترک اور یکساں ہے ( اور وہ یہ کہ ) ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں ۔ اور کسی کو اس کا شریک نہ بنائیں ، اور ہم میں سے کوئی کسی کو اللہ کے سوا اپنا رب ( مالک و مختار ) نہ بنائے ۔ اور اگر یہ لوگ اس ( دعوت ) سے منہ موڑیں تو ( اے مسلمانو ) تم کہہ دو کہ گواہ رہنا ہم مسلمان ( خدا کے فرمانبردار و اطاعت گزار ہیں ) ۔

By Moudoodi

کہو ، 56 اے اہل کتاب! آؤ ایسی بات کی طرف جو ہمارے اور تمہارے درمیان یکساں ہے ۔ 57 یہ کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کریں ، اسکے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں ، اور ہم میں سے کوئی اللہ کے سوا کسی کو اپنا رب نہ بنا لے ۔ ۔ ۔ ۔ اس دعوت کو قبول کرنے سے اگر وہ منہ موڑیں تو صاف کہہ دو کہ گواہ رہو ۔ ہم تو مسلم ﴿صرف خدا کی بندگی و اطاعت کرنے والے ﴾ ہیں ۔

By Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے اے اہل کتاب! آجائو اس بات کی طرف جو ہمارے اور تمہارے درمیان یکساں ہے کہ ہم اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کریں اور کسی چیز کو اس کا شریک نہ بنائیں اور اللہ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کر ہم میں سے کوئی کسی دوسرے کو رب نہ بنائے پھر اگر وہ روگردانی کریں تو ان سے فرما دیجئے کہ تم گواہ رہنا کہ ہم تو مسلمان ہیں

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( مسلمانو ! یہود و نصاری سے ) کہہ دو کہ : اے اہل کتاب ! ایک ایسی بات کی طرف آجاؤ جو ہم تم میں مشترک ہو ، ( اور وہ یہ ) کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں ، اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں ، اور اللہ کو چھوڑ کر ہم ایک دوسرے کو رب نہ بنائیں ۔ پھر بھی اگر وہ منہ موڑیں تو کہہ دو : گواہ رہنا کہ ہم مسلمان ہیں ۔

By Noor ul Amin

آپ ان سے کہیے: ’’اے اہل کتاب ایسی بات کی طرف آئوجوہمارے اور تمہارے درمیان یکساں ہے کہ’’اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں ، نہ کسی کو اس کاشریک بنائیں اور نہ ہی ہم میں سے کوئی اللہ کو چھوڑکرکسی دوسرے کو رب بنائیں ‘‘اگروہ منہ موڑیں توان سے کہئیے:گواہ رہوکہ ہم تو مسلم ہیں ‘‘

By Kanzul Eman

تم فرماؤ ، اے کتابیو! ایسے کلمہ کی طرف آؤ جو ہم میں تم میں یکساں ہے ( ف۱۱۹ ) یہ کہ عبادت نہ کریں مگر خدا کی اور اس کا شریک کسی کو نہ کریں ( ف۱۲۰ ) اور ہم میں کوئی ایک دوسرے کو رب نہ بنالے اللہ کے سوا ( ف۱۲۱ ) پھر اگر وہ نہ مانیں تو کہہ دو تم گواہ رہو کہ ہم مسلمان ہیں ،

By Tahir ul Qadri

آپ فرما دیں: اے اہلِ کتاب! تم اس بات کی طرف آجاؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان یکساں ہے ، ( وہ یہ ) کہ ہم اﷲ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کریں گے اور ہم اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے اور ہم میں سے کوئی ایک دوسرے کو اﷲ کے سوا رب نہیں بنائے گا ، پھر اگر وہ روگردانی کریں تو کہہ دو کہ گواہ ہو جاؤ کہ ہم تو اﷲ کے تابع فرمان ( مسلمان ) ہیں