बेशक लोगों में ज़्यादा मुनासिबत इब्राहीम (अलै॰) से उन लोगों को है जिन्होंने उनकी पैरवी की और यह पैग़म्बर और जो (उन पर) ईमान लाए, और अल्लाह ईमान वालों का साथी है।
یقیناًلوگوں میں ابراہیم کے سب سے زیادہ قریب وہ ہیں جنہوں نے ان کی پیروی کی اوریہ نبی اوروہ لوگ جو ایمان لائے ،اور اﷲ تعالیٰ مومنوں کادوست ہے۔
ابراہیم کے ساتھ نسبت کے سب سے زیادہ حقدار وہ ہیں ، جنہوں نے اس کی پیروی کی ، پھر یہ پیغمبر ہیں اور جو ان پر ایمان لائے اور اللہ اہلِ ایمان کا ساتھی ہے ۔
بے شک تمام لوگوں سے ابراہیم کے زیادہ قریب اور زیادہ تعلق رکھنے والے وہ ہیں جنہوں نے اُن کی پیروی کی اور یہ نبی اور وہ جو ( ان پر ) ایمان لائے ہیں اور اللہ ایمان والوں کا ساتھی و سرپرست ہے ۔
ابراہیم سے نسبت رکھنے کا سب سے زیادہ حق اگر کسی کو پہنچتا ہے تو ان لوگوں کو پہنچتا ہے جنھوں نے اس کی پیروی کی اور اب یہ نبی اور اس کے ماننے والے اس نسبت کے زیادہ حق دار ہیں ۔
بیشک ابراہیم ( علیہ السلام ) سے زیادہ نزدیک وہ لوگ تھے جنہوں نے ان کی پیروی کی اور یہ نبی اور جو ( ان پر ) ایمان لائے ( ابراہیم ؑ کے زیادہ قریب ہیں ) اور اللہ ( تعالیٰ ) مومنوں کے دوست ہیں
ابراہیم کے ساتھ تعلق کے سب سے زیادہ حق دار وہ لوگ ہیں جنہوں نے ان کی پیروی کی ، نیز یہ نبی ( آخر الزماں ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اور وہ لوگ ہیں جو ( ان پر ) ایمان لائے ہیں ، اور اللہ مومنوں کا کارساز ہے ۔
بلاشبہ ابراہیم سے قریب تروہ لوگ تھے جنہوں نے ان کی پیروی کی ( پھران کے بعد ) یہ نبی اور اس پر ایمان لانے والے ہیں اور اللہ ایمان لانے والوں کاحامی و ناصر ہے
بیشک سب لوگوں سے ابراہیم کے زیادہ حق دار وہ تھے جو ان کے پیرو ہوئے ( ف۱۲۸ ) اور یہ نبی ( ف۱۲۹ ) اور ایمان والے ( ف۱۳۰ ) اور ایمان والوں کا ولی اللہ ہے ،
بیشک سب لوگوں سے بڑھ کر ابراہیم ( علیہ السلام ) کے قریب ( اور حق دار ) تو وہی لوگ ہیں جنہوں نے ان ( کے دین ) کی پیروی کی ہے اور ( وہ ) یہی نبی ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اور ( ان پر ) ایمان لانے والے ہیں ، اور اﷲ ایمان والوں کا مددگار ہے