ऐ अहले-किताब! तुम क्यों सही में ग़लत को मिलाते हो और हक़ को छुपाते हो; हालाँकि तुम जानते हो।
اے اہلِ کتاب !تم حق کوباطل سے گڈ مڈ کیوں کرتے ہواور کیوں تم حق کو چھپاتے ہو؟ حالانکہ تم جانتے بھی ہو
اے اہلِ کتاب! تم کیوں حق کو باطل کے ساتھ گڈ مڈ کرتے اور حق کو چھپاتے ہو ، درآنحالیکہ تم جانتے ہو؟1
اے اہل کتاب! حق کو باطل کے ساتھ کیوں گڈمڈ کرتے ہو؟ اور حق کو کیوں چھپاتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو ( کہ حق کیا ہے ) ۔
اے اہل کتاب ! کیوں حق کو باطل کا رنگ چڑھا کر مشتبہ بناتے ہو ؟ کیوں جانتے بوجھتے حق کو چھپاتے ہو؟ ؏۷
اے اہل کتاب! تم حق کو باطل کے ساتھ کیوں ملاتے ہو اور حق کو کیوں چھپاتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو
اے اہل کتاب ! تم حق کو باطل کے ساتھ کیوں گڈ مڈ کرتے ہو اور کیوں جان بوجھ کر حق بات کو چھپاتے ہو؟
اے اہل کتاب!تم حق وباطل کی آمیزش کیوں کرتے ہو اور جانتے بوجھتے سچی بات چھپاجاتے ہو
اے کتابیو! حق میں باطل کیوں ملاتے ہو ( ف۱۳۳ ) اور حق کیوں چھپاتے ہو حالانکہ تمہیں خبر ہے ،
اے اہلِ کتاب! تم حق کو باطل کے ساتھ کیوں خلط ملط کرتے ہو اور حق کو کیوں چھپاتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو