Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अहले-किताब के एक गिरोह ने कहा कि मुसलमानों पर जो चीज़ उतारी गई है उस पर सुबह-सवेरे ईमान ले आओ और शाम को उसका इनकार कर दो, शायद कि मुसलमान भी उससे फिर जाएं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراہلِ کتاب میں سے ایک گروہ نے کہاکہ دن کے آغاز میں تم اس پرایمان لاؤجونازل کیاگیاان پرجو ایمان لائے اورتم اس کی شام کو کفرکروتاکہ وہ واپس لوٹ آئیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اہلِ کتاب کا ایک گروہ کہتا ہے کہ مسلمانوں پر جو چیز نازل کی گئی ہے ، اس پر صبح کو ایمان لاؤ اور شام کو اس کا انکار کردیا کرو ، تاکہ وہ بھی اس سے برگشتہ ہوں ۔

By Hussain Najfi

اہل کتاب کا ایک گروہ ( اپنے لوگوں سے ) کہتا ہے کہ جو کچھ مسلمانوں پر نازل ہوا ہے اس پر صبح کے وقت ایمان لے آؤ اور شام کے وقت انکار کر دو ۔ شاید ( اس ترکیب سے ) وہ مسلمان ( اپنے دین سے ) پھر جائیں ۔

By Moudoodi

اہل کتاب میں سے ایک گروہ کہتا ہے کہ اس کے نبی کے ماننے والوں پر جو کچھ نازل ہوا ہے اس پر صحیح ایمان لاؤ اور شام کو اس سے انکار کر دو ، شاید اس ترکیب سے یہ لوگ اپنے ایمان سے پھر جائیں ۔ 61

By Mufti Naeem

اور اہل کتاب میں سے ایک جماعت نے کہا کہ مسلمانوں پر جو کچھ اتارا گیا ہے دن کے شروع حصے میں اس پر ایمان لے آئو اور شام کو اس سے انکار کر دو تاکہ مسلمان بھی ( اپنے دین سے ) پھر جائیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اہل کتاب کے ایک گروہ نے ( ایک دوسرے سے ) کہا ہے کہ : جو کلام مسلمانوں پر نازل کیا گیا ہے اس پر دن کے شروع میں تو ایمان لے آؤ ، اور ان کے آخری حصے میں اس سے انکار کردینا ، شاید اس طرح مسلمان ( بھی اپنے دین سے ) پھر جائیں ۔ ( ٢٨ )

By Noor ul Amin

اہل کتاب کے کچھ لوگوں نے ( آپس میں سازش تیار کر کے ) کہاکہ جو ان مسلمانوں پر نازل ہوا ہے ، پہلے پہرتواس پر ایمان لائو اور پچھلے پہر اس کا انکارکردوشاید ( اس ترکیب سے ) یہ لوگ اپنے ایمان سے پھرجائیں

By Kanzul Eman

اور کتابیوں کا ایک گروہ بولا ( ف۱۳٤ ) وہ جو ایمان والوں پر اترا ( ف۱۳۵ ) صبح کو اس پر ایمان لاؤ اور شام کو منکر ہوجاؤ شاید وہ پھر جائیں ( ف۱۳٦ )

By Tahir ul Qadri

اور اہلِ کتاب کا ایک گروہ ( لوگوں سے ) کہتا ہے کہ تم اس کتاب ( قرآن ) پر جو مسلمانوں پر نازل کی گئی ہے دن چڑھے ( یعنی صبح ) ایمان لایا کرو اور شام کو انکار کر دیا کرو تاکہ ( تمہیں دیکھ کر ) وہ بھی برگشتہ ہو جائیں