जो लोग अल्लाह के अहद को और अपनी क़स्मों को थोड़ी क़ीमत पर बेचते हैं उनके लिए आख़िरत में कोई हिस्सा नहीं, और अल्लाह न उनसे बात करेगा न ही उनकी जानिब देखेगा क़यामत के दिन और न उनको पाक करेगा, और उनके लिए दर्दनाक अज़ाब है।
یقیناًجو لوگ اﷲ تعالیٰ کے عہداور اپنی قسموں کے بدلے تھوڑی قیمت لیتے ہیں،یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے آخرت میں کوئی حصہ نہ ہوگااوراﷲ تعالیٰ نہ اُن سے بات کرے گااورنہ ہی قیامت کے دن اُن کی طرف دیکھے گا اور نہ ہی اُن کوپاک کرے گا اوران کے لیے دردناک عذاب ہوگا۔
جو لوگ اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کو ایک حقیر قیمت کے عوض بیچتے ہیں ، ان کیلئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں اور اللہ نہ ان سے بات کرے گا ، نہ ان کی طرف قیامت کے دن دیکھے گا اور نہ ان کو پاک کرے گا اور ان کیلئے دردناک عذاب ہوگا ۔
جو لوگ اللہ سے کئے گئے عہد و پیمان اور قسم اقسام کو تھوڑی سی قیمت پر بیچ دیتے ہیں ان کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے ۔ خدا قیامت کے دن نہ ان سے بات کرے گا اور نہ ان کی طرف نظر ( رحمت ) کرے گا اور نہ ان کو ( گناہوں کی کثافت سے ) پاک کرے گا ۔ اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے ۔
کیونکہ پرہیز گار لوگ اللہ کو پسند ہیں ۔ رہے وہ لوگ جو اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کو تھوڑی قیمت پر بیچ ڈالتے ہیں ، تو ان کے لیے آخرت میں کوئی حصہ نہیں ، اللہ قیامت کے روز نہ ان سے بات کرے گا نہ ان کی طرف دیکھے گا اور نہ انہیں پاک کرے گا ۔ 65 بلکہ ان کے لیے تو سخت درد ناک سزا ہے ۔
بیشک جو لوگ اللہ ( تعالیٰ ) سے کی ہوئی باتوں اور اپنی قسموں کو تھوڑے سے مال کے بدلے بیچ ڈالتے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جن کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) قیامت کے دن نہ ان سے بات کریں گے اور نہ ان کی طرف ( رحمت کی نظر ) سے دیکھیں گے اور نہ انہیں پاک کریں گے اور ان کیلئے دردناک عذاب ہے ۔
۔ ( اس کے برخلاف ) جو لوگ اللہ سے کیے ہوئے عہد اور اپنی کھائی ہوئی قسموں کا سودا کر کے تھوڑی سی قیمت حاصل کرلیتے ہیں ان کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہوگا ، اور قیامت کے دن نہ اللہ ان سے بات کرے گا ، نہ اہیں ( رعایت کی نظر سے ) دیکھے گا ، نہ انہیں پاک کرے گا ، اور ان کا حصہ تو بس عذاب ہوگا ، انتہائی دردناک ۔
لیکن جو اللہ کے عہدکواوراپنی قسموں کو تھوڑی قیمت کے عوض بیچ ڈالیں توایسے لوگوں کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں قیامت کے دن ا للہ ایسے لوگوں سے نہ کلام کرے گاا ور نہ ان کی طرف دیکھے گا اور نہ ہی انہیں گناہوں سے پاک کرے گااورانہیں در د ناک عذاب ہوگا
جو اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کے بدلے ذلیل دام لیتے ہیں ( ف۱٤٦ ) آخرت میں ان کا کچھ حصہ نہیں اور اللہ نہ ان سے بات کرے نہ ان کی طرف نظر فرمائے قیامت کے دن اور نہ انہیں پاک کرے ، اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے ( ف۱٤۷ )
بیشک جو لوگ اﷲ کے عہد اور اپنی قَسموں کا تھوڑی سی قیمت کے عوض سودا کر دیتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں اور نہ قیامت کے دن اﷲ ان سے کلام فرمائے گا اور نہ ہی ان کی طرف نگاہ فرمائے گا اور نہ انہیں پاکیزگی دے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہو گا