Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और उनमें कुछ लोग ऐसे भी हैं जो अपनी ज़बानों को किताब पढ़ते वक़्त मोड़ते हैं ताकि तुम उसको किताब में से समझो; हालाँकि वह किताब में से नहीं, और वे कहते हैं कि यह भी अल्लाह की जानिब से है; हालाँकि वह अल्लाह की जानिब से नहीं, और वे जान-बूझ कर अल्लाह पर झूठ बोलते हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور بلاشبہ اُن میں یقیناایک گروہ وہ ہے جوکتاب پڑھتے ہوئے اپنی زبانوں کو مروڑتے ہیں تاکہ تم اسے بھی کتاب ہی سمجھوحالانکہ وہ کتاب میں سے نہیں ہے اور وہ کہتے ہیں کہ یہ اﷲ تعالیٰ کی جانب سے ہے حالانکہ وہ اﷲ تعالیٰ کی جانب سے نہیں اوروہ اللہ تعالیٰ پرجھوٹ کہتے ہیں حالانکہ وہ جانتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ان میں ایک گروہ ان لوگوں کا بھی ہے ، جو اپنی زبان کو کتابِ الہٰی کے ساتھ توڑتا موڑتا ہے تاکہ تم اس کو کتابِ الہٰی کا ایک حصہ سمجھو ، حالانکہ وہ کتابِ الہٰی کا حصہ نہیں اور وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ اللہ کے پاس سے ہے ، حالانکہ وہ اللہ کے پاس سے نہیں ہے اور وہ اللہ پر جانتے بوجھتے جھوٹ باندھتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

بے شک ان ( اہل کتاب ) سے ایک گروہ ایسا بھی ہے ۔ جو اپنی زبانوں کو کتاب ( توراۃ وغیرہ ) کے پڑھنے میں مروڑتا ہے اور کچھ کا کچھ پڑھتا ہے تاکہ تم یہ سمجھو کہ یہ ( توڑ موڑ ) بھی کتاب خدا میں سے ہے حالانکہ وہ کتاب میں سے نہیں ہے ۔ اور کہتا ہے کہ وہ خدا کی طرف سے ( آیا ) ہے حالانکہ وہ خدا کی طرف سے نہیں ہے یہ جان بوجھ کر خدا پر جھوٹ باندھتا ہے ۔

By Moudoodi

ان میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو کتاب پڑھتے ہوئے اس طرح زبان کا الٹ پھیر کرتے ہیں کہ تم سمجھو جو کچھ وہ پڑھ رہے ہیں وہ کتاب ہی کی عبارت ہے ، حالانکہ وہ کتاب کی عبارت نہیں ہوتی ۔ 66 وہ کہتے ہیں کہ یہ جو کچھ ہم پڑھ رہے ہیں یہ خدا کی طرف سے ہے ، حالانکہ وہ خدا کی طرف سے نہیں ہوتا ، وہ جان بوجھ کر جھوٹ بات اللہ کی طرف منسوب کر دیتے ہیں ۔

By Mufti Naeem

اور بیشک ان میں ایک جماعت ایسی ( بھی ) ہے جو کتاب پڑھتے وقت اپنی زبانوں کو اس طرح مروڑ تی ( تاثر دیتی ) ہے تاکہ تم اس کو کتاب کا حصہ سمجھو حالانکہ وہ کتاب کا حصہ نہیں ہے اور وہ کہتے ہیں کہ یہ ( بھی ) اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف سے ہے حالانکہ وہ اللہ ( تعالیٰ ) کی طرف سے نہیں ہے اور وہ اللہ ( تعالیٰ ) پر جان بوجھ کر جھوٹ بولتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور انہی میں سے ایک گروہ کے لوگ ایسے ہیں جو کتاب ( یعنی تورات ) پڑھتے وقت اپنی زبانوں کو مروڑتے ہیں تاکہ تم ( ان کی مروڑ کر بنائی ہوئی ) اس عبارت کو کتاب کا حصہ سمجھو ، حالانکہ وہ کتاب کا حصہ نہیں ہوتی ، اور وہ کہتے ہیں کہ یہ ( عبارت ) اللہ کی طرف سے ہے ، حالانکہ وہ اللہ کی طرف سے نہیں ہوتی ۔ اور ( اس طرح ) وہ اللہ پر جانتے بوجھتے جھوٹ باندھتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

اورا ن اہل کتاب میں سے کچھ لوگ تورات کو پڑھتے وقت اپنی زبانوں کو ایسے موڑدیتے ہیں کہ تم اسے تورات کاحصہ سمجھوحالانکہ وہ تورات ( کی عبارت ) نہیں ہوتی اور کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے نازل شدہ ہے حالانکہ وہ عبارت اللہ کی طرف سے نہیں ہوتی یہ لوگ جان بوجھ کرجھوٹی باتیں اللہ سے منسوب کرتے ہیں

By Kanzul Eman

اور ان میں کچھ وہ ہیں جو زبان پھیر کر کتاب میں میل ( ملاوٹ ) کرتے ہیں کہ تم سمجھو یہ بھی کتاب میں ہے اور وہ کتاب میں نہیں ، اور وہ کہتے ہیں یہ اللہ کے پاس سے ہے اور وہ اللہ کے پاس سے نہیں ، اور اللہ پر دیدہ و دانستہ جھوٹ باندھتے ہیں ( ف۱٤۸ )

By Tahir ul Qadri

اور بیشک ان میں ایک گروہ ایسا بھی ہے جو کتاب پڑھتے ہوئے اپنی زبانوں کو مروڑ لیتے ہیں تاکہ تم ان کی الٹ پھیر کو بھی کتاب ( کا حصّہ ) سمجھو حالانکہ وہ کتاب میں سے نہیں ہے ، اور کہتے ہیں: یہ ( سب ) اﷲ کی طرف سے ہے ، اور وہ ( ہرگز ) اﷲ کی طرف سے نہیں ہے ، اور وہ اﷲ پر جھوٹ گھڑتے ہیں اور ( یہ ) انہیں خود بھی معلوم ہے