और न वह तुम्हें यह हुक्म देगा कि तुम फ़रिश्तों और पैग़म्बरों को रब बनाओ, क्या वह तुम्हें कुफ़्र का हुक्म देगा बाद इसके कि तुम इस्लाम ला चुके हो।
اورنہ ہی وہ تمہیں یہ حکم دے گاکہ تم فرشتوں اورنبیوں کورب بناؤ،کیاوہ تمہیں کفر کاحکم دے گا،اس کے بعدکہ تم فرماں بردار رہو۔
اورنہ ( یہ ممکن ہے کہ ) وہ تمہیں یہ حکم دے کہ فرشتوں اور نبیوں کو رب بناؤ ۔ کیا وہ تمہیں کفر کا حکم دے گا بعد اس کے کہ تم خدا کے فرمانبردار ہو؟1
اور وہ کبھی تمہیں یہ حکم نہیں دے گا کہ تم فرشتوں اور نبیوں کو اپنا پروردگار بنا لو ۔ بھلا وہ تمہیں کفر کا حکم دے گا ۔ اس کے بعد کہ تم مسلمان ہو؟ ۔
وہ تم سے ہرگز یہ نہ کہے گا کہ فرشتوں کو یا پیغمبروں کو اپنا رب بنا لو ۔ کیا یہ ممکن ہے کہ ایک نبی تمہیں کفر کا حکم دے جب کہ تم مسلم ہو؟ ۔ 68 ؏۸
اور نہ وہ تمہیں اس کا حکم دے گا کہ تم فرشتوں اور نبیوں کو رب بنا لو کیا وہ تمہارے مسلمان ہونے کے بعد بھی تمہیں کفر کا حکم دے گا؟
اور نہ وہ تمہیں یہ حکم دے سکتا ہے کہ فرشتوں اور پیغمبروں کو خدا قرار دے دو ۔ جب تم مسلمان ہوچکے تو کیا اس کے بعد وہ تمہیں کفر اختیار کرنے کا حکم دے گا؟
وہ نبی تمہیں یہ نہ کہے گاکہ تم فرشتوں اور نبیوں کو رب بنا لو بھلا تمہارے مسلمان ہوجانے کے بعدوہ تمہیں کفرکاحکم دے سکتا ہے؟
اور نہ تمہیں یہ حکم دے گا ( ف۱۵۳ ) کہ فرشتوں اور پیغمبروں کو خدا ٹھیرالو ، کیا تمہیں کفر کا حکم دے گا بعد اس کے کہ تم مسلمان ہولیے ( ف۱۵٤ )
اور وہ پیغمبر تمہیں یہ حکم کبھی نہیں دیتا کہ تم فرشتوں اور پیغمبروں کو رب بنا لو ، کیا وہ تمہارے مسلمان ہو جانے کے بعد ( اب ) تمہیں کفر کا حکم دے گا