Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जब अल्लाह ने पैग़म्बरों से अहद लिया कि जो कुछ मैंने तुमको किताब और हिकमत दी, फिर तुम्हारे पास पैग़म्बर आए जो सच्चा साबित करे उन (पेशीन-गोइयों) को जो तुम्हारे पास हैं तो तुम उस पर ईमान लाओगे और उसकी मदद करोगे, अल्लाह ने कहाः क्या तुमने इक़रार किया और उस पर मेरा अहद क़बूल किया? उन्होंने कहाः हम इक़रार करते हैं, फ़रमायाः अब गवाह रहो और मैं भी तुम्हारे साथ गवाह हूँ।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجب اﷲ تعالیٰ نے نبیوں سے پختہ عہد لیا کہ یقیناجو میں تمہیں کتاب اورحکمت میں سے عطا کروں گا،پھرتمہارے پاس ایک رسول آ جائے جو تصدیق کرنے والا ہواس کے لیے جوتمہارے پاس ہے تولازماًتم اُس پرایمان لاؤ گے اور تم ضروراُس کی مددکروگے۔ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: ’’کیاتم اقرارکرتے ہو اور اس پر میرا عہد قبول کرتے ہو؟‘‘انہوں نے کہا: ’’ہم نے اقرار کیا۔‘‘ فرمایا: ’’پھر گواہ رہواورمیں بھی تمہارے ساتھ گواہوں میں سے ہوں۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ خدا نے تم سے نبیوں کے بارے میں میثاق لیا: ہر گاہ میں نے تمہیں کتاب اور حکمت عطا فرمائی ، پھر آئے گا تمہارے پاس ایک رسول ، مصداق بن کر ان ( پیشین گوئیوں ) کا جو تمہارے پاس موجود ہیں ، تو تم اس پر ایمان لانا اور اس کی مدد کرنا ۔ پوچھا: کیا تم نے اس کا اقرار کیا اور اس پر میری ڈالی ہوئی ذمہ داری تم نے اٹھائی؟ بولے کہ ہم نے اقرار کیا ۔ فرمایا: تو گواہ رہو اور میں بھی تمہارے ساتھ گواہوں میں سے ہوں ۔

By Hussain Najfi

اور ( یاد کرو ) جب خدا نے تمام پیغمبروں سے یہ عہد و اقرار لیا تھا کہ میں نے جو تمہیں کتاب و حکمت عطا کی ہے ۔ اس کے بعد جب تمہارے پاس ایک عظیم رسول آئے جو تمہارے پاس کی چیزوں ( کتابوں ) کی تصدیق کرنے والا ہو تو تم اس پر ضرور ایمان لانا اور ضرور اس کی مدد کرنا ارشاد ہوا ۔ کیا تم اقرار کرتے ہو؟ اور اس پر میرے عہد و پیمان کو قبول کرتے ہو اور یہ ذمہ داری اٹھاتے ہو؟ انہوں نے کہا ہاں ہم نے اقرار کیا ۔ ارشاد ہوا ۔ تم سب گواہ رہنا اور میں بھی تمہارے ساتھ گواہوں میں سے ہوں ۔

By Moudoodi

یاد کرو ، اللہ نے پیغمبروں سے عہد لیا تھا کہ : آج میں نے تمہیں کتاب اور حکمت و دانش سے نوازا ہے ، کل اگر کوئی دوسرا رسول تمہارے پاس اسی تعلیم کی تصدیق کرتا ہوا آئے جو پہلے سے تمہارے پاس موجود ہے ، تو تم کو اس پر ایمان لانا ہوگا اور اس کی مدد کرنی ہوگی ۔ 69 یہ ارشاد فرما کر اللہ نے پوچھا کیا تم اس کا اقرار کرتے ہو اور اس پر میری طرف سے عہد کی بھاری ذمہ داری اٹھاتے ہو؟ انہوں نے کہا: ہاں ہم اقرار کرتے ہیں ۔

By Mufti Naeem

اور جب اللہ ( تعالیٰ ) نے نبیوں سے عہد لیا کہ جو کچھ میں تمہیں کتاب اور حکمت عطا کروں گا پھر تمہارے پاس ( وہ ) رسول آئے جو اس کی تصدیق کرے جو تمہارے پاس موجود ہے تو ضرور بالضرور اس پر ایمان لائو گے اور ضرور بالضرور اس کی مدد کرو گے فرمایا کہ آیا تم نے اقرار کیا اور اس پر میرا عہد قبول کیا؟ انہوں نے کہا ہم نے اقرار کیا فرمایا اب تم سب گواہ رہو اور میں بھی تمہارے ساتھ گواہوں میں سے ہوں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( ان کو وہ وقت یاد دلاؤ ) جب اللہ نے پیغمبروں سے عہد لیا تھا کہ : اگر میں تم کو کتاب اور حکمت عطا کروں ، پھر تمہارے پاس کوئی رسول آئے جو اس ( کتاب ) کی تصدیق کرے جو تمہارے پاس ہے ، تو تم اس پر ضرور ایمان لاؤ گے ، اور ضرور اس کی مدد کرو گے ۔ اللہ نے ( ان پیغمبروں سے ) کہا تھا کہ : کیا تم اس بات کا اقرار کرتے ہو اور میری طرف سے دی ہوئی یہ ذمہ داری اٹھاتے ہو؟ انہوں نے کہا تھا : ہم اقرار کرتے ہیں ۔ اللہ نے کہا : تو پھر ( ایک دوسرے کے اقرار کے ) گواہ بن جاؤ ، اور میں بھی تمہارے ساتھ گواہی میں شامل ہوں ۔

By Noor ul Amin

اور ( وہ وقت بھی یادکرو ) جب اللہ تعالیٰ نے تمام نبیوں سے یہ عہدلیاکہ اگرمیں تمہیں کتاب وحکمت عطاکروں پھرتمہارے پاس کوئی رسول آئےجو اس کتاب کی تصدیق کرتاہوجوتمہارے پاس ہے تمہیں لازماًایمان لاناہوگااور اس کی مدد کرنا ہوگی ، اللہ نے پوچھا:’’ کیا تم اقرار کرتے ہو؟ اور میرے اس عہد کی ذمہ داری قبول کرتے ہو؟ نبیوں نے کہا:’’ہم اقرار کرتے ہیں ‘‘فرمایا:گواہ رہو اور میں بھی تمہارے ساتھ گواہ ہوں ‘‘

By Kanzul Eman

اور یاد کرو جب اللہ نے پیغمبروں سے ان کا عہد لیا ( ف۱۵۵ ) جو میں تم کو کتاب اور حکمت دوں پھر تشریف لائے تمہارے پاس وہ رسول ( ف۱۵٦ ) کہ تمہاری کتابوں کی تصدیق فرمائے ( ف۱۵۷ ) تو تم ضرور ضرور اس پر ایمان لانا اور ضرور ضرور اس کی مدد کرنا ، فرمایا کیوں تم نے اقرار کیا اور اس پر میرا بھاری ذمہ لیا ؟ سب نے عرض کی ، ہم نے اقرار کیا ، فرمایا تو ایک دوسرے پر گواہ ہوجاؤ اور میں آپ تمہارے ساتھ گواہوں میں ہوں ،

By Tahir ul Qadri

اور ( اے محبوب! وہ وقت یاد کریں ) جب اﷲ نے انبیاءسے پختہ عہد لیا کہ جب میں تمہیں کتاب اور حکمت عطا کر دوں پھر تمہارے پاس وہ ( سب پر عظمت والا ) رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تشریف لائے جو ان کتابوں کی تصدیق فرمانے والا ہو جو تمہارے ساتھ ہوں گی تو ضرور بالضرور ان پر ایمان لاؤ گے اور ضرور بالضرور ان کی مدد کرو گے ، فرمایا: کیا تم نے اِقرار کیا اور اس ( شرط ) پر میرا بھاری عہد مضبوطی سے تھام لیا؟ سب نے عرض کیا: ہم نے اِقرار کر لیا ، فرمایا کہ تم گواہ ہو جاؤ اور میں بھی تمہارے ساتھ گواہوں میں سے ہوں