(ऐ नबी) आप कह दें कि हम अल्लाह पर ईमान लाए और उस पर जो हमारे ऊपर उतारा गया, और जो उतारा गया इब्राहीम और इस्माईल (अलैहिमस्सलाम) पर, और इसहाक़ व याक़ूब (अलैहिमस्सलाम) पर और औलादे-याक़ूब पर, और जो दिया गया मूसा और ईसा (अलैहिमस्सलाम) और दूसरे नबियों को उनके रब की तरफ़ से, हम उनके दरमियान फ़र्क़ नहीं करते और हम उसी के फ़रमाँबरदार हैं।
آپ کہہ دوکہ ہم اﷲ تعالیٰ پرایمان لائے اوراس پربھی جوہمارے اوپرنازل کیاگیا اوراس پربھی جوابراہیم پراوراسماعیل پر اوراسحٰق پر اوریعقوب پراوراُن کی اولاد پرنازل کیاگیا اور اس پربھی جو موسیٰ کو عیسیٰ کواورتمام انبیاء کواُن کے رب کی طرف سے دیا گیاہم اُن میں سے کسی ایک کے درمیان بھی فرق نہیں کرتے اور ہم اسی کی اطاعت کرنے والے ہیں۔
تم کہہ دو کہ ہم تو اللہ پر اور اس چیز پر ایمان لائے ، جو ہم پر اتاری گئی اور اس چیز پر جو ابراہیم ، اسماعیل ، اسحاق ، یعقوب اور ان کی اولاد پر اتاری گئی اور اس چیز پر جو موسیٰ ، عیسیٰ اور دوسرے نبیوں کو ان کے رب کی جانب سے دی گئی ۔ ہم ان میں سے کسی کے درمیان تفریق نہیں کرتے اور ہم اسی کے فرمانبردار ہیں ۔
۔ ( اے رسول ) کہہ دیجئے! کہ ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس پر بھی جو ہم پر اتارا اور جو ابراہیم ، اسماعیل ، اسحاق ، یعقوب اور اسباط پر اتارا گیا ۔ اور اس پر بھی جو کچھ موسیٰ و عیسیٰ اور دوسرے پیغمبروں کو جو کچھ ان کے پروردگار کی طرف سے عطا ہوا ۔ ہم ( بحیثیت نبی ہونے کے ) ان کے درمیان تفریق نہیں کرتے ۔ اور ہم اسی ( خدائے یکتا ) کے مسلمان ( اطاعت گزار بندے ) ہیں ۔
اے نبی ، کہو کہ ہم اللہ کو مانتے ہیں ، اس تعلیم کو مانتے ہیں جو ہم پر نازل کی گئی ہے ، ان تعلیمات کو بھی مانتے ہیں جو ابراہیم ، اسمٰعیل ، اسحاق ، یعقوب اور اولادِ یعقوب پر نازل ہوئی تھیں ، اور ان ہدایات پر بھی ایمان رکھتے ہیں جو موسیٰ اور عیسیٰ اور دوسرے پیغمبروں کو ان کے رب کی طرف سے دی گئیں ۔ ہم ان کے درمیان فرق نہیں کرتے ۔ 72 اور ہم اللہ کے تابع فرمان ( مسلم ) ہیں ۔
آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ ہم اللہ ( تعالیٰ ) پر ایمان لائے اور جو کچھ ہم پر نازل کیا گیا اور ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحق اور یعقوب ( علیہم السلام ) اور اولادِ یعقوب پر نازل کیا گیا اور جو کچھ موسیٰ اور عیسیٰ ( علیہما السلام ) اور ( دوسرے ) نبیوں کو ان کے پروردگار کی طرف سے دیا گیا ہم ان میں سے کسی کے درمیان فرق نہیں کرتے اور ہم اللہ ( تعالیٰ ) کے فرمانبردار ہیں ۔
کہہ دو کہ : ہم ایمان لائے اللہ پر اور جو ( کتاب ) ہم پر اتاری گئی اس پر ، اور اس ( ہدایت ) پر جو ابراہیم ، اسماعیل ، اسحاق ، یعقوب اور ( ان کی ) اولاد پر ان کے پروردگار کی طرف سے اتاری گئی ، اور ان باتوں پر جو موسی ، عیسیٰ اور ( دوسرے ) پیغمبروں کو عطا کی گئیں ۔ ہم ان ( پیغمبروں ) میں سے کسی کے درمیان کوئی فرق نہیں کرتے ، اور ہم اسی ( ایک اللہ ) کے آگے سرجھکائے ہوئے ہیں ۔
آپ ان سے کہہ دیجئے کہ ہم تواس چیز پر ایمان لاتے ہیںجو ہم پر اتاری گئی اور اس پر بھی جو حضرت ابراہیم ، اسمٰعیل ، اسحق ، یعقوب اور اس کی اولادپرنازل ہوئی اور ان ( کتابوں ) پر بھی جو حضرت موسیٰ ، عیسیٰ اور دوسرے انبیاء کو ان کے رب کی طرف سے دی گئیں ہم ان میں کچھ فرق نہیں کرتے اور ہم اسی کے تابع فرمان ہیں
اور اسی کی طرف پھیریں گے ، یوں کہو کہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور اس پر جو ہماری طرف اترا اور جو اترا ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کے بیٹوں پر اور جو کچھ ملا موسیٰ اور عیسیٰ اور انبیاء کو ان کے رب سے ، ہم ان میں کسی پر ایمان میں فرق نہیں کرتے ( ف۱٦۵ ) اور ہم اسی کے حضور گردن جھکائے ہیں
آپ فرمائیں: ہم اﷲ پر ایمان لائے ہیں اور جو کچھ ہم پر اتارا گیا ہے اور جو کچھ ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب ( علیھم السلام ) اور ان کی اولاد پر اتارا گیا ہے اور جو کچھ موسٰی اور عیسٰی اور جملہ انبیاء ( علیھم السلام ) کو ان کے رب کی طرف سے عطا کیا گیا ہے ( سب پر ایمان لائے ہیں ) ، ہم ان میں سے کسی پر بھی ایمان میں فرق نہیں کرتے اور ہم اسی کے تابع فرمان ہیں