और जो शख़्स इस्लाम के सिवा किसी दूसरे दीन को चाहेगा तो वह उससे हरगिज़ क़बूल न किया जाएगा, और वह आख़िरत में नामुरादों में से होगा।
اورجوشخص اسلام کے علاوہ کوئی اور دین تلاش کرے گاتواس سے وہ ہرگزقبول نہ کیاجائے گا اوروہ آخرت میں خسارہ اُٹھانے والوں میں سے ہوگا۔
اور جو اسلام کے سوا کسی اور دین کا طالب بنے گا تو وہ اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نامرادوں میں سے ہوگا ۔
اور جو شخص اسلام کے علاوہ کوئی بھی دین اختیار کرے گا تو اس کا دین ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں خسارہ پانے والوں میں سے ہوگا ۔
اس فرماں برداری ( اسلام ) کے سوا جو شخص کوئی اور طریقہ اختیار کرنا چاہے اس کا وہ طریقہ ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور آخرت میں وہ ناکام و نامراد رہے گا ۔
اور جو کوئی اسلام کے علاوہ کوئی اور دین تلاش کرے گا تو وہ اس سے ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا اور وہ قیامت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا ۔
جو کوئی شخص اسلام کے سوا کوئی اور دین اختیار کرنا چاہے گا تو اس سے وہ دین قبول نہیں کیا جائے گا ، اور آخرت میں وہ ان لوگوں میں شامل ہوگا جو سخت نقصان اٹھانے والے ہیں ۔
اور جو اسلام کے سواکوئی اور دین تلاش کرے ، تو اس کا دین ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان اٹھائے گا
اور جو اسلام کے سوا کوئی دین چاہے گا وہ ہرگز اس سے قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں زیاں کاروں سے ہے ،
اور جو کوئی اسلام کے سوا کسی اور دین کو چاہے گا تو وہ اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا ، اور وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا