अल्लाह क्योंकर ऐसे लोगों को हिदायत देगा जो ईमान लाने के बाद मुनकिर हो गए; हालाँकि वह गवाही दे चुके कि यह रसूल बरहक़ है और उनके पास रौशन निशानियाँ आ चुकी हैं, और अल्लाह ज़ालिमों को हिदायत नहीं देता।
اوراﷲ تعالیٰ ان لوگوں کو کیسے ہدایت دے گاجنہوں نے ایمان لانے کے بعدکفرکیا؟حالانکہ انہوں نے گواہی دی کہ یقیناًرسول سچا ہے اور اُن کے پاس واضح دلیلیں بھی آچکی تھیں اوراﷲ تعالیٰ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
اللہ ان لوگوں کو کس طرح بامراد کرے گا ، جنہوں نے اپنے ایمان کے بعد کفر کیا درآنحالیکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ سچے رسول ہیں اور ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں بھی آچکی ہیں اور اللہ ظالموں کو بامراد نہیں کرے گا ۔
بھلا خدا ان لوگوں کو کیوں کر ہدایت دے گا ( منزل مقصود پر پہنچائے گا ) جو ایمان لانے کے بعد پھر کافر ہوگئے ۔ حالانکہ وہ گواہی دے چکے تھے کہ رسول برحق ہے ۔ اور ان کے پاس آیات بینات ( واضح معجزات ) بھی آچکے تھے ۔ بے شک خدا ظلم و جور کرنے والوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔
کیسے ہو سکتا ہے کہ اللہ ان لوگوں کو ہدایت بخشے جنہوں نے نعمت ایمان پا لینے کے بعد پھر کفر اختیار کیا حالانکہ وہ خود اس بات پر گواہی دے چکے ہیں کہ یہ رسول حق پر ہے اور ان کے پاس روشن نشانیاں بھی آچکی ہیں ۔ 73 اللہ ظالموں کو تو ہدایت نہیں دیا کرتا ۔
اللہ ( تعالیٰ ) ان لوگوں کوکیسے ہدایت دیں گے جو اپنے ایمان لانے اور رسول ( ﷺ ) کی سچائی کی گواہی دینے اور اپنے پاس واضح دلائل آجانے کے بعد کافر ہو جائیں اور اللہ ( تعالیٰ ) ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتے ۔
اللہ ایسے لوگوں کو کیسے ہدایت دے جنہوں نے ایمان لانے کے بعد کفر اختیار کرلیا؟ حالانکہ وہ گوہی دے چکے تھے کہ یہ رسول سچے ہیں ، اور ان کے پاس ( اس کے ) روشن دلائل بھی آچکے تھے ۔ اللہ ایسے ظالموں کو ہدایت نہیں دیا کرتا ۔
ایسے لوگوں کو اللہ کیونکرہدایت دے سکتا ہے جنہوں نے ایمان لانے کے بعد کفر اختیار کیا ؟حالانکہ وہ گواہی دے چکے ہیں کہ یہ رسول حق پر ہے اور ان کے پاس واضح دلائل آچکے ہیں ؟ اور اللہ تعالیٰ ایسے ناانصاف لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا
کیونکر اللہ ایسی قوم کی ہدایت چاہے جو ایمان لاکر کافر ہوگئے ( ف۱٦٦ ) اور گواہی دے چکے تھے کہ رسول ( ف۱٦۷ ) سچا ہے اور انہیں کھلی نشانیاں آچکی تھیں ( ف۱٦۸ ) اور اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں کرتا
اﷲ ان لوگوں کو کیونکر ہدایت فرمائے جو ایمان لانے کے بعد کافر ہو گئے حالانکہ وہ اس امر کی گواہی دے چکے تھے کہ یہ رسول سچا ہے اور ان کے پاس واضح نشانیاں بھی آچکی تھیں ، اور اﷲ ظالم قوم کو ہدایت نہیں فرماتا