वह जीवित को मृत से निकालता है और मृत को जीवित से, और धरती को उस की मृत्यु के पश्चात जीवन प्रदान करता है। इसी प्रकार तुम भी निकाले जाओगे
۔ ( وہی ) زندہ کو مردہ سے اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے اور وہی زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کرتا ہے اسی طرح تم ( بھی ) نکالے جاؤ گے ۔
وہ زندہ کو مردہ سے پیدا کرتا ہے اور مردہ کو زندہ سے پیدا کرتا ہے اور زمین کو اس کے خشک ہوجانے کے بعد از سر نو شاداب کردیتا ہے اور اسی طرح تم بھی نکالے جاؤ گے ۔
وہ زندہ کو مردے سے نکالتا ہے اور مردے کو زندہ سے نکالتا ہے ۔ اور زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ ( سرسبز ) کر دیتا ہے ۔ اسی طرح تم ( مرنے کے بعد ) نکالے جاؤگے ۔
وہ زندہ میں سے مردے کو نکالتا ہے اور مردے میں سے زندہ کو نکال لاتا ہے اور زمین کو اس کی موت کے بعد زندگی بخشتا ہے ۔ 25 اسی طرح تم لوگ بھی ﴿حالت موت سے﴾ نکال لیے جاؤ گے ۔ ؏۲
وہ زندہ کو مردے سے نکالتا ہے اور مردے کو زندہ سے نکالتا ہے اور زمین کو اس کے مرنے ( سوکھنے ) کے بعد زندہ ( آباد ) کرتا ہے اور اسی طرح تم لوگ ( زندہ کرکے ) نکالے جاؤگے
وہ جاندار کو بے جان سے نکال لاتا ہے ، اور بے جان کو جاندار سے نکال لیتا ہے ۔ ( ٦ ) اور وہ زمین کو اس کے مردہ ہوجانے کے بعد زندگی بخشتا ہے ۔ اور اسی طرح تم کو ( قبروں سے ) نکال لیا جائے گا ۔
( وہی ) زندہ کو مردہ سے اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے اور زمین کو اس کے مردہ ہونے کے بعدزندہ کرتا ہے اسی طرح تم ( مرنے کے بعدزمین سے ) نکالے جائوگے
وہ زندہ کو نکالتا ہے مردے سے ( ف۳۳ ) اور مردے کو نکالتا ہے زندہ سے ( ف۳٤ ) اور زمین کو جٕلاتا ہے اس کے مرے پیچھے ( ف۳۵ ) اور یوں ہی تم نکالے جاؤ گے ( ف۳٦ )
وُہی مُردہ سے زندہ کو نکالتا ہے اور زندہ سے مُردہ کو نکالتا ہے اور زمین کو اس کی مُردنی کے بعد زندہ و شاداب فرماتا ہے ، اور تم ( بھی ) اسی طرح ( قبروں سے ) نکالے جاؤ گے