और यह उस की निशानियों में से है कि उस ने तुम्हें मिट्टी से पैदा किया। फिर क्या देखते हैं कि तुम मानव हो, फैलते जा रहे हो
اوراُس کی نشانیوں میں سے ہے کہ اُس نے تمہیں مٹی سے پیداکیاپھر یکایک تم انسان ہوکہ پھیلتے جارہے ہو۔
اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ اس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا ، پھر تم دیکھتے دیکھتے بشر بن کر ( روئے زمین پر ) پھیل جاتے ہو ۔
اور اس کی ( قدرت ) کی نشانیوں سے ( ایک ) یہ بھی ہے کہ اس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا اور پھر تم ایک دم آدمی بن کر پھیلتے جا رہے ہو ۔
اس 26 کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ اس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا ۔ پھر یکایک تم بشر ہو کہ ( زمین میں ) پھیلتے چلے جا رہے ہو ۔ 27
اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ تم لوگوں کو مٹی سے پیدا فرمایا پھر یکایک تم لوگ انسان ( کی صورت میں ) ( زمین کے اطراف میں ) پھیل جاتے ہو ۔
اور اس کی ( قدرت کی ) ایک نشانی یہ ہے کہ اس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا ، پھر تم دیکھتے ہی دیکھتے انسان بن کر ( زمین میں ) پھیلے پڑے ہو ۔ ( ٧ )
اور اس کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا ، پھر اب تم انسان ہوجوہرجگہ پھیل رہے ہو
اور اس کی نشانیوں سے ہے یہ کہ تمہیں پیدا کیا مٹی سے ( ف۳۷ ) پھر جبھی تو انسان ہو دنیا میں پھیلے ہوئے ،
اور یہ اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا پھر اب تم انسان ہو جو ( زمین میں ) پھیلے ہوئے ہو