Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और यह भी उस की निशानियों में से है कि उस ने तुम्हारी ही सहजाति से तुम्हारे लिए जोड़े पैदा किए, ताकि तुम उस के पास शान्ति प्राप्त करो। और उस ने तुम्हारे बीच प्रेंम और दयालुता पैदा की। और निश्चय ही इसमें बहुत-सी निशानियाँ हैं उन लोगों के लिए जो सोच-विचार करते हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراُس کی نشانیوں میں سے ہےکہ اُس نے تمہارے لیے تمہاری جنس ہی سے بیویاں پیدا کیں تاکہ تم اُن سے سکون حاصل کرسکواوراُس نے تمہارے درمیان محبت اور رحمت رکھ دی،بلاشبہ اس میں یقینا اُن لوگوں کے لیے بہت سی نشانیاں ہیں جو غوروفکر کرتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور یہ بھی اس کی نشانیوں میں سی ہے کہ اس نے تمہاری ہی جنس سے تمہارے لئے جوڑے پیدا کیے ، تاکہ تم ان سے سکون حاصل کرو اور اس نے تمہارے درمیان محبت اور ہمدردی ودیعت کی ۔ یشک اس کے اندر گوناگوں نشانیاں ہیں ان کیلئے جو غور کرنے والے ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور اس کی ( قدرت کی ) نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ اس نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس سے بیویاں پیدا کیں تاکہ تم ان سے سکون حاصل کرو ۔ اور تمہارے درمیان محبت اور رحمت ( نرم دلی و ہمدردی ) پیدا کر دی ۔ بے شک اس میں غور و فکر کرنے والوں کیلئے بہت نشانیاں ہیں ۔

By Moudoodi

اور اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ اس نے تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے بیویاں بنائیں 28 تاکہ تم ان کے پاس سکون حاصل کرو 29 اور تمہارے درمیان محبت اور رحمت پیدا کر دی ۔ 30 یقینا اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیں ۔

By Mufti Naeem

اور اس کی نشانیوں میں سے ( یہ بھی ) ہے کہ اس نے تمہارے لیے تمہاری ہی جانوں ( جس ) سے بیویاں بنائیں تاکہ تم ان کے پاس سکون پاؤ اور اس نے تمہارے ( میاں بیوی کے ) درمیان محبت اور ہمدردی پیدا فرمائی ، بلاشبہ اس میں البتہ ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیں نشانیاں ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور اس کی ایک نشانی یہ ہے کہ اس نے تمہارے لیے تم میں سے بیویاں پیدا کیں ، تاکہ تم ان کے پاس جاکر سکون حاصل کرو ، اور تمہارے درمیان محبت اور رحمت کے جذبات رکھ دیے ، ( ٨ ) یقینا اس میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو غوروفکر سے کام لیتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

اورایک اور نشانی یہ ہے کہ اسی نے تمہاری ہی جنس سے تمہارے لئے بیویاں پیداکیں تاکہ تم ان کے پاس سکون حاصل کرسکو اور تمہارے درمیان محبت اور رحمت پیداکردی ، بیشک غوروفکرکرنے والوں کے لئے اس میں کئی نشانیاں ہیں

By Kanzul Eman

اور اس کی نشانیوں سے ہے کہ تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے جوڑے بنائے کہ ان سے آرام پاؤ اور تمہارے آپس میں محبت اور رحمت رکھی ( ف۳۸ ) بیشک اس میں نشانیاں ہیں دھیان کرنے والوں کے لیے ،

By Tahir ul Qadri

اور یہ ( بھی ) اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس سے جوڑے پیدا کئے تاکہ تم ان کی طرف سکون پاؤ اور اس نے تمہارے درمیان محبت اور رحمت پیدا کر دی ، بیشک اس ( نظامِ تخلیق ) میں ان لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو غور و فکر کرتے ہیں