और उस की निशानियों में से आकाशों और धरती का सृजन और तुम्हारी भाषाओं और तुम्हारे रंगों की विविधता भी है। निस्संदेह इसमें ज्ञानवानों के लिए बहुत-सी निशानियाँ हैं
اوراُس کی نشانیوں میں سے ہے آسمانوں اور زمین کی تخلیق اورتمہاری زبانوں اور تمہارے رنگوں کااختلاف،بلاشبہ اس میں علم رکھنے والوں کے لیے یقینانشانیاں ہیں۔
اور اس کی نشانیوں میں سے آسمان اور زمین کی خلقت اور تمہاری بولیوں اور تمہارے رنگوں کا تنوع بھی ہے ۔ بیشک اس کے اندر گوناگوں نشانیاں ہیں اصحاب علم کیلئے ۔
اور اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا اور تمہاری زبانوں اور تمہارے رنگوں کا مختلف ہونا بھی ہے ۔ بے شک اس میں اہلِ علم کے لئے بہت سی نشانیاں موجود ہیں ۔
اور اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی پیدائش ، 31 اور تمہاری زبانوں اور تمہارے رنگوں کا اختلاف ہے ۔ 32 یقینا اس میں بہت سی نشانیاں ہیں دانشمند لوگوں کے لیے ۔
اور اس کی نشانیوں میں آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور تمہاری بولیوں اور رنگوں کا مختلف ہونا ( بھی ) ہے ، بلاشبہ اس میں البتہ جاننے والوں کے لیے نشانیاں ہیں ۔
اور اس کی نشانیوں کا ایک حصہ آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور تمہاری زبانوں اور رنگوں کا اختلاف بھی ہے ۔ یقینا اس میں دانش مندوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں ۔
اور اس کی قدرت کی نشانیوں میں سے زمین و آسمان کی تخلیق ہے اور تمہاری زبانیں اور تمہارے رنگ مختلف بنادئیے ہیں ، اہل علم کے لئے اس میں بھی کئی نشانیاں ہیں
اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور تمہاری زبانوں اور رنگتوں کا اختلاف ( ف۳۹ ) بیشک اس میں نشانیاں ہیتں جاننے والوں کے لیے ،
اور اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی تخلیق ( بھی ) ہے اور تمہاری زبانوں اور تمہارے رنگوں کا اختلاف ( بھی ) ہے ، بیشک اس میں اہلِ علم ( و تحقیق ) کے لئے نشانیاں ہیں