Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अतः नातेदार को उस का हक़ दो और मुहताज और मुसाफ़िर को भी। यह अच्छा है उन के लिए जो अल्लाह की प्रसन्नता के इच्छुक हों और वही सफल हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

نانچہ رشتے دار کو اورمسکین کواور مسافر کو اس کا حق دے دو اُن لوگوں کے لئے یہی بہتر ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا کا ارادہ رکھتے ہیں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

پس قرابت دار کو اور مسکین ومسافر کو اس کا حق دو ۔ یہ بہتر ہے ان لوگوں کیلئے ، جو اللہ کی رضا کے طالب ہیں اور وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔

By Hussain Najfi

پس ( اے رسول ( ص ) ) آپ ( اپنے ) قرابتدار مسکین اور مسافر کو ان کا حق دے دیں ۔ یہ ان لوگوں کیلئے بہتر ہے جو رضائے خدا کے طلبگار ہیں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔

By Moudoodi

پس ﴿اے مومن﴾ رشتہ دار کو اس کا حق دے اور مسکین و مسافر کو ( اس کا حق ) 57 یہ طریقہ بہتر ہے ان لوگوں کے لیے جو اللہ کی خوشنودی چاہتے ہوں ، اور وہی فلاح پانے والے ہیں ۔ 58

By Mufti Naeem

پس ( اے محبوبﷺ ) قرابت والے کو اور مسکین کو اور مسافر کو اس کا حق عطا کیجیے ، یہ بہتر ہے ان لوگوں کے لیے جو اللہ ( تعالیٰ ) کی رضا چاہتے ہیں اور وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

لہذا تم رشتہ دار کو اس کا حق دو اور مسکین اور مسافر کو بھی ( ١٧ ) جو لوگ اللہ کی خوشنودی چاہتے ہیں ، ان کے لیے یہ بہتر ہے ، اور وہی ہیں جو فلاح پانے والے ہیں ۔

By Noor ul Amin

( اے مسلمانو ) اپنے رشتہ داروں کو اس کاحق دو اور مسکین اور مسافرکواس کاحق دو ، یہ بات ان لوگوں کے لئے بہترہےجو اللہ کی رضاچاہتے ہیں اور یہی لوگ کامیاب ہوں گے

By Kanzul Eman

تو رشتہ دار کو اس کا حق دو ( ف۸۱ ) اور مسکین اور مسافر کو ( ف۸۲ ) یہ بہتر ہے ان کے لیے جو اللہ کی رضا چاہتے ہیں ( ف۸۳ ) اور انھیں کا کام بنا ،

By Tahir ul Qadri

پس آپ قرابت دار کو اس کا حق ادا کرتے رہیں اور محتاج اور مسافر کو ( ان کا حق ) ، یہ ان لوگوں کے لئے بہتر ہے جو اﷲ کی رضامندی کے طالب ہیں ، اور وہی لوگ مراد پانے والے ہیں