वह जिस की चाहता है, सहायता करता है। वह अत्यन्त प्रभुत्वशाली, दयावान है
اﷲ تعالیٰ کی مدد سے کہ وہ جس کی چاہتاہے مددکرتا ہے اور وہ سب پرغالب،نہایت رحم والا ہے۔
اللہ کی مدد سے ۔ وہ جس کی چاہتا ہے مدد کرتا ہے اور غالب ومہربان تو وہی ہے ۔
اللہ کی نصرت سے ، اللہ جسے چاہتا ہے نصرت عطا فرماتا ہے اور وہ غالب ہے ( اور ) بڑا رحم کرنے والا ہے ۔
اللہ نصرت عطا فرماتا ہے جسے چاہتا ہے ، اور وہ زبردست اور رحیم ہے ۔
اللہ ( تعالیٰ ) کی مدد ( کی وجہ ) سے ، وہ جس کی چاہے مدد فرماتا ہے اور وہی غلبے والا رحم والا ہے ۔
وہ جس کو چاہتا ہے ، فتح دیتا ہے اور وہی صاحب اقتدار بھی ہے ، بڑا مہربان بھی ۔
انہیں بھی ( بدرکے مقام پر کفار قریش کے مقابلے میں عنقر یب ) اللہ کی مدد حاصل ہوگی ( جس سے ان کو فتح نصیب ہوگی ) ، اللہ جسے چاہےنصرت بخشتا ہے اور وہ سب پر غالب اور رحم کرنے والا ہے
اللہ کی مدد سے ( ف۷ ) مدد کرتا ہے جس کی چاہے ، اور وہی عزت والا مہربان ،
اﷲ کی مدد سے ، وہ جس کی چاہتا ہے مدد فرماتا ہے ، اور وہ غالب ہے مہربان ہے