Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या वे धरती में चले-फिरे नहीं कि देखते कि उन लोगों का कैसा परिणाम हुआ जो उन से पहले थे? वे शक्ति में उन से अधिक बलवान थे और उन्होंने धरती को उपजाया और उस से कहीं अधिक उसे आबाद किया जितना उन्होंने आबाद किया था। और उन के पास उन के रसूल प्रत्यक्ष प्रमाण लेकर आए। फिर अल्लाह ऐसा न था कि उन पर ज़ुल्म करता। किन्तु वे स्वयं ही अपने आप पर ज़ुल्म करते थे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور کیاوہ زمین میں چلے پھرے نہیں؟ کہ وہ دیکھتے کہ اُن سے پہلے لوگوں کا کیساانجام ہوا۔وہ ان سے قوت میں بہت زیادہ تھے اور اُنہوں نے زمین کوخوب پھاڑا تھااوراُسے ان سے زیادہ آبادکیاتھااوراُن کے پاس اُن کے رسول واضح دلائل لائے ۔تو اﷲ تعالیٰ ایسانہ تھاکہ اُن پرظلم کرتالیکن اپنی جانوں پروہ خود ہی ظلم کرتے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا وہ زمین میں چلے پھرے نہیں کہ وہ دیکھتے کہ کیسا انجام ہوا ان لوگوں کا جو ان سے پہلے تھے؟ وہ ان سے قوت میں زیادہ اور زمین کو زرخیز بنانےاور آباد کرنے میں ان سے بڑھ چڑھ کر تھے اور ان کے پاس ان کے رسول واضح نشانیاں لے کر آئے ۔ پس اللہ ان پر ظلم کرنے والا نہیں تھا ، بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم ڈھانے والے بنے ۔

By Hussain Najfi

آیا یہ لوگ زمین میں چلتے پھرتے نہیں ہیں کہ دیکھتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیا ہوا؟ وہ قوت میں ان سے زیادہ مضبوط تھے اور انہوں نے ان سے زیادہ زمین کو جَوتا بویا اور آباد کیا تھا ۔ اور ان کے پاس ان کے رسول واضح نشانیاں لے کر آئے تو اللہ ایسا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرتا لیکن وہ خود اپنے آپ پر ظلم کیا کرتے تھے ۔

By Moudoodi

اور کیا یہ لوگ کبھی زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں کہ انہیں ان لوگوں کا انجام نظر آتا جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں؟8 وہ ان سے زیادہ طاقت رکھتے تھے ، انہوں نے زمین کو خوب ادھیڑا تھا 9 اور اسے اتنا آباد کیا تھا جتنا انہوں نے نہیں کیا ہے ۔ 10 ان کےپاس ان کے رسول روشن نشانیاں لے کر آئے ۔ 11 پھر اللہ ان پر ظلم کرنے والا نہ تھا ، مگر وہ خود ہی اپنے اوپر ظلم کر رہے تھے ۔ 12

By Mufti Naeem

کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں پس دیکھیں کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا کیا انجام ہوا ، وہ ان سے زیادہ طاقتور تھے اور انہوں نے جتنا اس ( زمین ) کو آباد کیا اس سے زیادہ زمین میں کھیتی باڑی کی اور اس کو آباد کیا تھا اور ان کے پاس ان کے رسول واضح دلائل لے کر آئے ، پس اللہ ( تعالیٰ ) ایسا نہیں تھا کہ ان لوگوں پر ظلم کرتا اور لیکن وہ لوگ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے ۔

By Mufti Taqi Usmani

کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں ، تاکہ وہ یہ دیکھتے کہ ان سے پہلے جو لوگ تھے ان کا انجام کیسا ہوا؟ وہ طاقت میں ان سے زیادہ مضبوط تھے ، اور انہوں نے زمین کو بھی جوتا تھا ، اور جتنا ان لوگوں نے اسے آباد کیا ہے ، اس سے زیادہ انہوں نے اس کو آباد کیا تھا ، اور ان کے پاس ان کے پیغمبر کھلے کھلے دلائل لے کر آئے تھے ، چنانچہ اللہ تو ایسا نہیں تھا کہ ان پر ظلم کرے ، لیکن وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے رہے ۔

By Noor ul Amin

کیا ان لوگوں نے زمین میں چل پھرکرنہیں دیکھاکہ ان لوگوں کا انجا م کیا ہواجوان سے پہلے گزرچکے ہیں وہ لوگ قوت میں بھی ان سے زیادہ تھے اور جتناان لوگوں نے زمین کو آباد کیا انہوں نے زمین کو جوت کراس سے زیادہ آباد کیا تھا ، ان کے پاس ( بھی ) ہمارے رسول واضح دلائل لے کر آئے تھے ، اللہ کا ان پر ظلم کرنے کا ارادہ نہیں تھابلکہ وہ خودہی اپنے آپ پر ظلم کر رہے تھے

By Kanzul Eman

اور کیا انہوں نے زمین میں سفر نہ کیا کہ دیکھتے کہ ان سے اگلوں کا انجام کیسا ہوا ( ف۱٤ ) وہ ان سے زیادہ زور آور تھے اور زمین جوتی اور آباد کی ان ( ف۱۵ ) کی آبادی سے زیادہ اور ان کے رسول ان کے پاس روشن نشانیاں لائے ( ف۱٦ ) تو اللہ کی شان نہ تھی کہ ان پر ظلم کرتا ( ف۱۷ ) ہاں وہ خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے ( ف۱۸ )

By Tahir ul Qadri

کیا ان لوگوں نے زمین میں سَیر و سیاحت نہیں کی تاکہ وہ دیکھ لیتے کہ ان لوگوں کا انجام کیا ہوا جو ان سے پہلے تھے ، وہ لوگ اِن سے زیادہ طاقتور تھے ، اور انہوں نے زمین میں زراعت کی تھی اور اسے آباد کیا تھا ، اس سے کہیں بڑھ کر جس قدر اِنہوں نے زمین کو آباد کیا ہے ، پھر ان کے پاس ان کے پیغمبر واضح نشانیاں لے کر آئے تھے ، سو اﷲ ایسا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرتا ، لیکن وہ خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کر رہے تھے